ڈی سی جامشورو کا زائرین کیلیے لگائے گئے میڈیکل کیمپوں کادورہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر جامشورو عضنفر علی قادری نے حضرت لال شہباز قلندرؒ کے تین روزہ عرس کے موقع پر زائرین کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے لگائے گئے میڈیکل کیمپوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی سی نے جامشورو کے محکمہ صحت، پی پی ایچ آئی اور سید عبداللہ شاہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، سیہون کی جانب سے لگائے گئے کیمپوں کا معائنہ کیا اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے گئے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جامشورو ڈاکٹر عبدالحمید کھونہارو، اسسٹنٹ کمشنر سہون وقاص ملوک اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ ڈی سی جامشورو نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ عرس کے لیے آنے والے زائرین کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو نے مزید کہا کہ عرس کے موقع پر زائرین کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے 32 میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں۔ ان کیمپوں کا بنیادی مقصد زائرین کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنا ہے جبکہ کیمپوں میں ضروری ادویات، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری نے زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور سہون میں قائم مرکزی سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام سے معلومات حاصل کیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سہولیات فراہم زائرین کو لگائے گئے کیمپوں کا کے لیے
پڑھیں:
افغانیوں کو جعلی پاکستانی دستاویزات فراہم کرنیوالے گروہ کے 4 ملزمان گرفتار
---فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور زون نے کارروائی کے دوران افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی دستاویزات فراہم کرنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اسٹیشنری شاپ کی آڑ میں جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث ہیں۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران موقع سے جعلی پیدائشی اور وفات کے سرٹیفکیٹس برآمد کیے گئے۔
کارروائی کے دوران ڈپٹی کمشنر پشاور کے نام سے جعلی مہریں بھی برآمد ہوئیں۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزمان سے جعلی پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹس اور اسٹامپ پیپرز بھی برآمد کیے ہیں۔