UrduPoint:
2025-09-17@23:47:54 GMT
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی پانچ روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی پانچ روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ ہوگئے ہیں۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں وفد ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے سالانہ اجلاس اور دیگر اہم سیشنز میں شرکت کرے گا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد دوطرفہ تعلقات،تجارت ، سرمایہ کاری کے فروغ سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کرے گا۔
چیئرمین سینیٹ آذربائیجان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے میں استحکام پر تبادلہ خیال ہوگا۔چیئرمین سینیٹ آذربائجان میں منعقد ہونے والی ایشیائی اسمبلی کے 15ویں سالانہ اجلاس میں پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے۔(جاری ہے)
دورے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی، اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کا فروغ ہے۔
دورہ کے دوران وہ پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ پارلیمانی وفد میں اراکین سینیٹ اور اراکین قومی اسمبلی بھی شامل ہیں ۔چیئرمین سینیٹ کے دورہ آذربائیجان کے دوران باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کئے جائیں گے۔ چیئرمین سینیٹ آذربائیجان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کر کےان کے مسائل سنیں گے۔ یہ دورہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوگا۔پاکستانی وفد کا دورہ، اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے اور دونوں ممالک کی پارلیمان کے درمیان روابط مزید مستحکم ہوں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چیئرمین سینیٹ
پڑھیں:
مخیرحضرات اور بین الاقوامی ڈونر تنظیمیں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امداد فراہم کریں،قائم مقام صدرسید یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے مخیر حضرات اور بین الاقوامی ڈونر تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز بالخصوص جنوبی پنجاب میں امداد فراہم کریں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر مملکت سے سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان سینیٹر رانا ثناءاللہ خان نے بدھ کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔(جاری ہے)
سینیٹر بننے کے بعد یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔ ملک کی مجموعی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بروقت مدد کی اہمیت پر زور دیا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ مدد ان لوگوں تک پہنچ جائے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ بعد ازاں قائمقام صدر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور خیبر پختونخوا کے سابق وزیر خزانہ ہمایوں خان نے ملاقات کی جنہوں نے انہیں پارٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔