بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پونچھ میں دو کشمیری نوجوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کھاری کرمارہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پونچھ میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کھاری کرمارہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ سرکاری ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فوجیوں نے ایک کارروائی کے دوران کنٹرول لائن کے ساتھ ضلع پونچھ کے علاقے کھاری کرمارہ میں دو کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کارروائی کے دوران فوجیوں نے
پڑھیں:
افغانیوں کو جعلی پاکستانی دستاویزات فراہم کرنیوالے گروہ کے 4 ملزمان گرفتار
---فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور زون نے کارروائی کے دوران افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی دستاویزات فراہم کرنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اسٹیشنری شاپ کی آڑ میں جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث ہیں۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران موقع سے جعلی پیدائشی اور وفات کے سرٹیفکیٹس برآمد کیے گئے۔
کارروائی کے دوران ڈپٹی کمشنر پشاور کے نام سے جعلی مہریں بھی برآمد ہوئیں۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزمان سے جعلی پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹس اور اسٹامپ پیپرز بھی برآمد کیے ہیں۔