بولڈ ڈریسنگ نازش جہانگیر کو پھر لے ڈوبی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)ماڈل اور اداکارہ نازش جہانگیر کو بیرون ملک چھٹیاں مناتے ہوئے بولڈ ڈریس پہننے اور اپنے انداز پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں تعطیلات کے دوران بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔اس پوسٹ کے بعد صارفین نے نازش جہانگیر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مذہب اور مسلم شناخت کے حوالے سے مختلف طعنے دیے۔ بہت سے لوگوں نے ان کے لباس اور انداز کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے مذہب کا لحاظ رکھنا چاہیے تھا۔
کچھ صارفین نے اداکارہ کے ماضی کے بیانات یاد دلاتے ہوئے ان پر طنز کیا، ماضی میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’وہ عبایا پہننا شروع کریں گی، لیکن اب وہ اس قسم کا لباس زیب تن کر رہی ہیں، کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ اداکارہ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ مزید بولڈ لباس نہیں پہنیں گی، لیکن اب ان کا انداز مختلف نظر آ رہا ہے۔چند مداحوں نے یہ خیال ظاہر کیا کہ شاید اداکارہ کو اس وقت کوئی نیا پراجیکٹ نہیں مل رہا، اسی وجہ سے انہوں نے اس قسم کا لباس پہن کر توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔
سوشل میڈیا پر کچھ افراد نے عمومی طور پر یہ بھی کہا کہ جب شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات شہرت حاصل کر لیتی ہیں تو ان کا رجحان نیم عریاں لباس کی طرف ہو جاتا ہے۔
بعض افراد نے شوبز کی شخصیات کی طرز زندگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ انہیں اس قسم کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنی پڑتی ہیں جو بعض لوگوں کو ناگوار گزرتی ہیں۔کچھ صارفین نے اداکارہ کو نصیحت کی کہ وہ آخرت کا خوف کریں، جبکہ بعض نے کہا کہ نازش جہانگیر پہلے ایک باصلاحیت اور سنجیدہ اداکارہ ہوا کرتی تھیں، مگر اب وہ بھی دوسروں کی طرح بولڈ لباس پہننے لگی ہیں۔
سابق وزیراعظم پراوِند جگناتھ کو منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار کرلیا گیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نازش جہانگیر کہا کہ
پڑھیں:
بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کے شوہر نے کنگنا رناوت کو ’خراب سیاستدان‘ قرار دے دیا
بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے شوہر فہد احمد کے کنگنا رناوت سے متعلق بیان سے اختلاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل یوتھ کانگریس (شرد پوار گروپ) کے صدر اور اداکارہ سوارا بھاسکر کے شوہر فہد احمد نے ایک بیان میں اداکارہ سے سیاستدان بننے والی بالی ووڈ اسٹار کنگنا کو ’خراب سیاستدان‘ قرار دیا تھا۔
بھارتی میڈیا ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جوڑے سے کہا گیا کہ وہ کنگنا رناوت کو ایک ہیش ٹیگ دیں۔ جس پر فہد احمد نے جواب دیا #BadPolitician، کیونکہ کنگنا منڈی کی رکنِ پارلیمان ہوتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر سکیں۔
فہد احمد کا کہنا تھا کہ کنگنا وزیر اعظم یا وزیر نہیں ہیں، لیکن ایک عوامی نمائندے کا کام حکومت سے بات کرنا اور فنڈز کے لیے لڑنا ہوتا ہے۔
اداکارہ سوارا بھاسکر اپنے شوہر کے اس بیان پر حیران ہوئیں اور مختلف رائے دیتے ہوئے کنگنا کو ’قسمت کی لاڈلی‘ #Destiny’sChild اور ’ہمت نہ ہارنے والی‘ #NeverGiveUp کا ہیش ٹیگ دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ کنگنا کی جدوجہد قابلِ تحسین ہے۔
یاد رہے کہ سوارا بھاسکر اور کنگنا کے درمیان ماضی میں سوشل میڈیا پر کئی بار لفظی جنگ ہوچکی ہے تاہم سوارا نے اس حالیہ گفتگو میں کسی تنازع سے بچنے کی کوشش کی اور محتاط انداز میں ساتھی اداکارہ کے حوالے سے بات کی۔