Express News:
2025-04-25@06:23:30 GMT

پنجاب پولیس کاکرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کس طرح کام کرےگا؟

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

پنجاب پولیس کا کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کیس کام کرے گا اس سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

پنجاب کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں  ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں 4 ہزار 250 افسران واہلکارشامل ہوں گے۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ آرگنائزڈکرائم کنٹرول کی جگہ لے گا۔  ڈیپارٹمنٹ17 سنگین جرائم کے خلاف کارروائیاں اور تفتیش سمیت  کیسزکو چالان تک دیکھےگا۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں 3ڈی آئی جیزاور 10 ایس ایس پیزشامل ہوں گے۔ کل نفری میں13ایس پیز اور47 ڈی ایس پیز شامل ہیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق ڈپارٹمنٹ میں 212 انچارج آپریشنزوانویسٹی گیشنز اور ایک ہزار 488اےایس آئیز، 425 ہیڈ کانسٹیبلز اور 2 ہزار 125 کانسٹیبلز ہوں گے۔ لاہورمیں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ900 افسران واہلکاروں پر مشتمل ہوگا۔ راولپنڈی،فیصل آباد،ملتان ،گوجرانوالہ میں ایک ہزارافسران واہلکارڈپارٹمنٹ کاحصہ ہوں گے۔ اےکیٹگری کےاضلاع میں1500،بی کیٹگری کےاضلاع میں850افسران واہلکارہوں گے۔

نئی سیٹوں کی منظوری تک پنجاب پولیس کی موجودہ نفری سےکام لیاجائےگا۔ کمپیوٹر،فرنیچر،اسلحہ  سمیت دیگرسامان آئی جی آفس کی جانب سےفراہم کیاجائےگا۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں 6مختلف سیل قائم کیےجائیں گے۔ ان میں ہیڈمنی سیل،کریمنل ریکارڈآفس،پی اوز،اریسٹ سیل سمیت6مختلف سیل شامل ہیں۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں افسران واہلکاروں کوسپیشل الاؤنس دیاجائےگا۔ مخبر،انفارمر اورانٹیلی جنس کیلئےسیکرٹ فنڈبھی رکھاجائےگا۔

پنجاب کے تمام اضلاع میں موجودہ دفاترکواپڈیٹ کیاجائےگا اورنئی بلڈنگ کی جلد تعمیرکی جائےگی۔ لاہورکےآرگنائزڈکرائم کے3دفاترکرائم کنٹرول یونٹ کودیئےجائیں گے۔ دیگراضلاع میں 2،2دفاترکوکرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ  کودیئےجائیں گے۔ سی ٹی ڈی کاچوہنگ میں موجودسب جیل بھی  سی سی ڈی کےحوالے ہو گا۔ ایڈیشنل آئی جی  نے آئی جی پنجاب کے ساتھ مشاورت کےبعد سمری حکومت کوبھجوا دی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہوں گے

پڑھیں:

کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث باپ بیٹی گرفتار

کراچی:

نیو کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چھیننے کی واردات میں ملوث باپ بیٹی کو گرفتار کرلیا۔

ملزم بلال ولد سراغ اور اس کی حقیقی بیٹی شمائلہ کے قبضے سے اسلحہ، چھینی ہوئی موٹرسائیکل اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔

ایس ایچ او نیو کراچی فیض الحسن نے ایکسپریس کو بتایا کہ گرفتار باپ بیٹی کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں نے 14 اپریل کو نیو کراچی سیکٹر الیون ایل میں نعمان نامی شہری کے گھر کے باہر سے اسلحے کے زور پر اس کی موٹرسائیکل چھینی تھی۔

واردات کا مقدمہ الزام نمبر 214/2025 نیو کراچی تھانے میں درج ہے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں گرفتار ملزم کا چہرہ واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزم واردات میں اپنی 16 سالہ حقیقی بیٹی کو استعمال کرتا تھا تاکہ گرفتاری سے بچ سکے۔ انہوں نے بتایا کہ واردات میں گرفتار ملزم بلال کا سالہ فہیم بھی ملوث ہے جو کہ فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ایس ایچ او نیو کراچی نے بتایا کہ گرفتار ملزم بلال نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنی حقیقی بیٹی کے ہمراہ 4 وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزم پہلی مرتبہ گرفتار ہوا ہے، جبکہ اس کا مفرور سالہ پہلے بھی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب ؛ عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ ڈیوائس پہنانے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ بینڈز لگانے کا فیصلہ
  • پنجاب و دیگر صوبوں سے آنیوالی 12 ہزار گاڑیاں قومی شاہراہ پر پھنس گئیں
  • کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث باپ بیٹی گرفتار
  • اڈیالہ جیل پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں: ملک احمد خان
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کا جا ئزہ اجلاس
  • ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ختم، نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی فعال
  • عوامی مقامات پرتھوکنے والے کو 10 ہزار جرمانہ ہوگا
  • گندم کی قیمت مقرر کرنے کا معاملہ: پنجاب کابینہ گندم کی ڈی ریگولرائزیشن پر فیصلہ کرے گی، محکمہ پرائس کنٹرول
  • ’تھوکنے ، کوڑا پھینکنے پر10 ہزار روپے جرمانہ ‘ پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ