غزہ فائربندی کا اگلا مرحلہ اسرائیلی کابینہ کے زیر غور
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے فاکس نیوز کو بتایا، ''غزہ فائر بندی کا دوسرا مرحلہ پہلے کے مقابلے میں تھوڑا زیادہ پیچیدہ ہے لیکن دوسرا مرحلہ شروع ہونے کو ہے۔‘‘
اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے حماس اور ایران کے خلاف متحدہ اقدامات کا خاکہ پیش کیا تھا۔
ٹرمپ کی وارننگ کے بعد غزہ فائربندی معاہدہ خطرے میں
گزشتہ ماہ فائر بندی شروع ہونے کے بعد سے اب تک 19 اسرائیلی یرغمالیوں کو ایک ہزار سے زائد فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کیا جا چکا ہے۔
حماس کے سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے میں یرغمال بنائے گئے 251 افراد میں سے 70 غزہ میں ہیں جب کہ اسرائیلی فوج کے مطابق ان میں سے نصف کے قریب ہلاک ہو چکے ہیں۔
(جاری ہے)
ایک بیان میں، روبیو نے حماس کی طرف سے یرغمال بنائے جانے کو ''بیمار ذہنیت‘‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور تمام باقی ماندہ یرغمالیوں، زندہ اور مردہ، بالخصوص دوہری شہریت رکھنے والے پانچ اسرائیلی-امریکیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
’ٹرمپ یرغمالیوں کی رہائی اور جانوں کو بچانا چاہتے ہیں‘حماس کے ایک عہدیدار اور مذاکرات سے واقف ایک اور ذریعے نے کہا ہے کہ فائر بندی کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات، جس کا مقصد فائربندی کو مزید دیرپا بنانا ہے، اس ہفتے دوحہ میں شروع ہو سکتے ہیں۔
فائر بندی ناکام ہوئی تو غزہ میں قحط میں اضافے کا خدشہ، اقوام متحدہ
وٹ کوف نے بعد میں اسرائیل کے چینل 12 کو بھی بتایا کہ ٹرمپ ''فائربندی کے دوسرے مرحلے کے ذریعے یرغمالیوں کی رہائی اور جانوں کو بچانا چاہتے ہیں، اور یہ امن کا باعث بن سکتا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ''آج صبح اسرائیلیوں، قطریوں اور مصریوں سے ایک شیڈول طے کرنے کے بارے میں بات ہوئی ہے جس کے مطابق ہم، ایک بہت ہی مؤثر طریقے سے، دوسرے مرحلے کی بات چیت شروع کریں گے۔
‘‘وٹ کوف کا کہنا تھا، ''ہر کوئی اس کا خواہش مند ہے، لہذا امید ہے کہ یہ اسی ہفتے ہونے والا ہے۔‘‘
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ وہ پیر 17 فروری کو اپنی سکیورٹی کابینہ کا اجلاس بلائیں گے تاکہ دوسرے مرحلے پر بات چیت کی جا سکے۔
اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم پیر کو مذاکرات کاروں کو قاہرہ روانہ کر رہے ہیں تاکہ پہلے مرحلے کے ’’نفاذ کے تسلسل‘‘ پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ٹیم کابینہ کے اجلاس کے بعد دوسرے مرحلے پر مذاکرات کے لیے مزید ہدایات حاصل کرے گی۔ ’فلسطینی ریاست ہی پائیدار امن کی واحد ضمانت‘اسرائیل اور حماس نے ایک دوسرے پر فائر بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ خیال رہے کہ ٹرمپ نے اس ماہ کے اوائل میں نیتن یاہو کے واشنگٹن کے دورے کے دوران جس اسکیم کا خاکہ پیش کیا تھا اس میں غزہ کے باشندوں کو اردن یا مصر منتقل کرنے کی بات کہی گئی تھی۔
تاہم، سعودی عرب اور دیگر عرب ریاستوں نے اس تجویز کو مسترد کر دیا، اور اس کے بجائے اسرائیل کے ساتھ ایک فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی ہے۔مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اتوار کے روز کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام ہی مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کی ''واحد ضمانت‘‘ ہے۔
دریں اثنا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکہ عرب حکومتوں کی کسی بھی متبادل تجاویز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن ابھی تک تو ''واحد منصوبہ ٹرمپ کا منصوبہ ہے‘‘۔
ج ا/ا ب ا، ا ا (اے پی، ای ایف پی، روئٹرز، ڈی پی اے)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دوسرے مرحلے فائر بندی کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب کابینہ کے 25ویں اجلاس میں کیا اہم فیصلے کیے گئے؟
پنجاب کابینہ کا 25واں اجلاس وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کاشتکاروں کے لیے کئی اہم اقدامات کی منظوری دی گئی اور حکومت پنجاب کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔
کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ترکیہ کے کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی گئی، جبکہ وزیراعلیٰ کی گرلز ایجوکیشن کے ویژن کو قابل تحسین قرار دیا گیا۔ اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات کی منظوری بھی دی گئی۔
کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقداماتپنجاب کابینہ نے گندم کے کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے فلور ملوں کے لیے 25 فیصد گندم خریداری یقینی بنانے کے لیے فوڈگرینز (لائسنسنگ کنٹرول) آرڈر 1957 میں ترمیم کی منظوری دی۔ اس ترمیم کے مطابق وہ فلور ملیں جو 25 فیصد گندم خریداری نہیں کریں گی، ان کے لائسنس منسوخ کیے جاسکتے ہیں۔ مزید برآں، ویٹ سیکٹر کی ڈی ریگولیشن اور الیکٹرانک ویئر ہاؤس ریسیٹ سسٹم (EWR) کے نفاذ کی تجویز بھی منظور کی گئی، جس سے کاشتکاروں کو اپنی گندم ذخیرہ کرنے کی سہولت ملے گی اور سٹوریج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔
پاکستان کا سب سے بڑا راشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہکابینہ اجلاس میں 15 لاکھ کارکنوں اور مزدوروں کے لیے پاکستان کا سب سے بڑا راشن کارڈ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، جس کے ذریعے ورکرز کو راشن کارڈ کے ذریعے ماہانہ 10 ہزار روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔
چاول کے کاشتکاروں کے لیے اہم فیصلےوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشوں سے پنجاب میں چاول کے کاشتکاروں کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد اور چین کے ادارے کے درمیان ایم او یو (MoU) کی منظوری دی گئی، جس کے تحت چین پنجاب میں چاول کا ہائیبرڈ بیج متعارف کرانے کے لیے معاونت فراہم کرے گا۔
دیگر ترقیاتی منصوبےوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے مختلف شہروں میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دی گئی، جس میں راجن پور میں بھی الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے علاوہ، فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبیلٹی اسٹڈیز کی منظوری بھی دی گئی۔
قانونی اور انتظامی اصلاحاتکابینہ نے پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 میں ترامیم کی منظوری دی، جس کے تحت ایڈیشنل سیشن ججز کو صارفین عدالت کے اختیارات دیے جائیں گے۔ پنجاب لیبر کوڈ 2024 کے مسودے کی منظوری بھی دی گئی جس کے ذریعے کنسٹریکشن، ایگریکلچر اور دیگر شعبوں کے ورکرز بھی شامل ہو سکیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے اسپتالوں میں فرنیچر اور طبی آلات کی خریداری کے لیے فنڈز فراہم کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی میں بھرتیوں کی منظوری دی گئی اور چیف ڈرگز کنٹرولر کے دفتر اور صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ لاہور کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری بھی دی گئی۔
کیا گیا ہے کہ یہ تمام فیصلے پنجاب کی ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے اہم اقدامات ہیں جن سے کاشتکاروں، مزدوروں اور عام لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپتال بسیں پنجاب پنجاب کابینہ چاول فیصل آباد کسان گندم لاہور مریم نواز