پلاسٹک کے استعمال پر قابو کیلئے قانون سازی کی جاسکتی ہے، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پلاسٹک کے بے جا استعمال پر قابو پانے کےلیے سخت قانون سازی کی جاسکتی ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں 22 نان زگ زیگ بھٹے گرادیے گئے، انسداد پلاسٹک بیگ مہم کے دوران 18ٹن پلاسٹک ضبط کی۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل ترین وقت میں معیشت ٹھیک کرنا کا بیڑہ اٹھایا ہے۔
پنجاب کی سینئر وزیرنے مزید کہا کہ انسداد پلاسٹک بیگ مہم میں 4 ہزار 254 مقامات کا معائنہ کیا جبکہ 383 نوٹس جاری کیے گئے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ 16صنعتی یونٹس سیل کیے گئے، 11 لاکھ 80 ہزار روپے کے جرمانے اور پلاسٹک بیگز کی خلاف ورزی پر 8 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے 25 زیر تعمیر مقامات پر مسٹ اسپرنکلنگ سسٹم نصب ہے، پلاسٹک کے بےجا استعمال پر قابو پانے کےلیے سخت قانون سازی بھی کی جاسکتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب نے
پڑھیں:
نشہ کرنیوالوں کی پنجاب میں اب کوئی جگہ نہیں ، عظمیٰ بخاری
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہا ہےکہ نشہ کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا کہ نشہ کرنے والوں کے لیے خصوصی فورس تیار ہوگئی ہے ۔
عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انسداد منشیات فورس کے افتتاح کی ویڈیو بھی شیئرکی ہے۔
واضح رہےکہ لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کیا۔
مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے جوان دیانتداری سے کام کریں، لالچ سے دور رہیں، میں بہادروں کو پسند کرتی ہوں اور بہادر شخص کی عزت کرتی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دیرینہ مسائل اب مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے۔