امریکہ ایک بار پھر فلسطینیوں کی نسل کشی کیلئے سازشیں کر رہا ہے، ثروت اعجاز قادری
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اپنے جاری بیان میں پی ایس ٹی کے مرکزی صدر نے کہا کہ آج پوری امت مسلمہ کو جو آزمائشوں کا سامنا ہے اس کا واحد راستہ مسلم امہ کا اتحاد اور اتفاق ہے، جب پوری امت مسلمہ ایک ہوگی تو اسلام مخالف قوتوں کی جانب سے کی جانے والی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہو سکے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے امریکہ کی جانب سے ہزاروں ٹن وزنی بموں اور دھماکہ خیز مواد کی کھیپ اسرائیل کو پہنچانے کے حوالے سے اپنے جاری بیان میں کہا کہ امریکہ ایک بار پھر فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے سازشیں کر رہا ہے، امریکہ اسرائیلیوں کے ساتھ مل کر غزہ پر قابض ہونا چاہتا ہے، امریکہ اور دیگر عالمی طاقتوں نے اسرائیل کے ذریعے بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی نسل کشی کی ہے، فلسطینیوں کے بلند حوصلے کے آگے اسرائیل بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگیا، امریکہ یہ نہ بھولے کہ پوری کائنات کا خالق اور مالک صرف ایک ہی ہے، تمام مسلمان اسی کی ہی عبادت کرتے ہیں، مسلمان کبھی بھی موت سے نہیں ڈرتا کیونکہ یہ دنیا فانی ہے، پوری دنیا میں جہاں جہاں مسلمان موجود ہیں سب کے دل شہادت کے جذبے سے سرشار ہیں۔
ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے اسرائیلی چھاونی میں ہزاروں ٹن دھماکہ خیز مواد پہنچانا بڑی جنگ چھڑنے کا پیش خیمہ ہے، اگر اسرائیل نے امریکہ کے کہنے پر امن معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پھر اسرائیل کا انجام ایسا ہوگا کہ کوئی اس کا نام لیوا تک اس دنیا میں باقی بچے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام اسلام مخالف قوت مل کر مسلمانوں کے خلاف ایک بہت بڑی سازش تیار کر چکی ہے، عالم اسلام کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو شروع بھی کیا جا چکا ہے کہ مسلم ممالک کے اندرونی معاملات خراب کر کے انہیں کمزور کیا جارہا ہے، امریکہ کا نو منتخب صدر دین اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں کر رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسرائیل نے 30 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے مزید شہادتیں
اسرائیل نے جمعے کو 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کیں جن پر تشدد کے نشانات پائے گئے، جبکہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 3 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی یرغمالیوں کی مزید لاشیں کب حوالے کی جائیں گی؟ حماس کا اہم بیان آگیا
بین الاقوامی ریڈکراس کی نگرانی میں لاشوں کی واپسی قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت کی گئی۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اب تک 225 لاشیں وصول کی جا چکی ہیں، جن میں سے کئی پر تشدد، جلن اور اعضا کے کٹنے کے آثار پائے گئے۔
اسرائیلی حملوں میں مشرقی غزہ کے شجاعیہ علاقے، جبالیا کیمپ اور خان یونس میں شہری ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب حماس نے مردہ اسرائیلی قیدیوں کی باقیات کی تلاش جاری رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کا حماس کو ’تیز، شدید اور بے رحم‘ کارروائی کا انتباہ
معاہدے کے تحت حماس نے 20 زندہ قیدیوں کو رہا کیا جبکہ اسرائیل نے تقریباً 2 ہزار فلسطینی سیاسی قیدیوں کو رہا کیا۔
تاہم جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے وقفے وقفے سے جاری ہیں اور انسانی امداد کی ترسیل محدود ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل بمباری غزہ فلسطین