سندھ کو منشیات سے پاک کرنا چاہتے ہیں‘ مکیش چاولہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر ایکسائز اینڈٹکیسیشن مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے معاملے میں سنجیدہ ہے ، اس حوالے سے اہم اقدامات کیے گئے ہیں، اگر کہیں منشیات فروخت ہورہی ہیں تو ارکان اسمبلی نشاندہی کریں ہمارا محکمہ فوری طور پر ایکشن لے گا۔منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے زیادہ تر مراکز حکومت سندھ خود چلارہی ہے۔انہوں نے یہ بات پیر کو سندھ اسمبلی میں محکمہ ایکسائیز نارکوٹکس اینڈ ٹیکسیشن کے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ارکان سندھ اسمبلی کی جانب سے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ سندھ میں منشیات کا استعمال بڑھتا جارہا ہے پلوں کے نیچے نشے بازوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور ان کی طرف کسی کی توجہ نہیں ہے۔مکیش چالہ نے کہا کہ میں فلور پر کھڑا ہوکر چیلنج کرتا ہوں کہ آئیں مجھے دکھائیں ڈرگز کہاں
بکتی ہیں میں آپ کے ساتھ جاکر ایکشن لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی بحالی کے جتنے بھی سینٹرز ہیں وہ حکومت سندھ کے ہیں اور محکمہ صحت کے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رکن سجاد سومرو نے کہا کہ لیاری میں ری ہیب سینٹر موجود ہے۔ لیاری میں سرعام ڈرگز فروخت ہوتی ہیں۔ جس پر وزیر ایکسائز نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ وہاں جاؤں گا مجھے دیکھانا کہ کہاں منشیات فروخت ہورہی ہیں ہم کسی کو بھی منشیات فروخت کرنے نہیں دیں گے اگرپولیس ملوث ہے تو اس کے خلاف بھی کارروائی کریں گے۔بہت سے ارکان نے اپنے اپنے حلقوں میں منشیات کی کھلے عام فروخت کی بھی شکایت کی۔ پیپلز پارٹی کے نادر اکمل لغاری نے کہا کہ ہماری ینگ جنریشن ختم ہوتی جا رہی ہے۔ پراسیکیوشن بھی صحیح کام نہیں کررہا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ منشیات کے خلاف حکومت کے دوسرے محکمے بھی بہت زیادہ فعال طریقے سے کام کررہے ہیں اس حوالے سے عوامی آگاہی بھی بہت ضروری ہے۔
مکیش چاولہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
سندھ میں نئی اجرک نمبر پلیٹ کے لئے 2 ماہ کی توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: حکومت سندھ نے نئی ’اجرک نمبر‘ پلیٹ لگوانے کےلئے 2ماہ کی توسیع کردی ہے ۔
سندھ حکومت کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز نے نئی اجرک نمبر پلیٹ میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق شہریوں کو 31 دسمبر تک نئی نمبر پلیٹ لگوانے کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ اس سے قبل حکومت نے ایک بار شہریوں کی سہولت کیلیے ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔
حکومت کی جانب سے توسیع دیے جانے کے بعد اب نئی نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کے فیس لیس ای چالان نہیں کیے جائیں گے تاہم دیگر ٹریفک قوانین خلاف ورزی کی صورت میں چالان و جرمانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔