کراچی:

نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا شیردل اسکوارڈن5 سال بعد کراچی کی فضاؤں میں پیشہ ورانہ تربیت کا شاندارمظاہرہ پیش کریگا۔

قراقرم 8 ساختہ طیاروں پر مشتمل ایئروبیٹیکس اسکوارڈن شیردل پیچیدہ ترین منوورز(پیشہ ورانہ تربیت کے شاندار مظاہروں) کے دوران طیارے انتہائی خطرناک حد تک ایک دوسرے کے قریب سے گذریں گے۔

پاکستان ایئرفورس کے اس جداگانہ اسکوارڈن نے پہلی بار 19 ستمبر1974 کو شیردل کے طور پر اڑان بھری۔

یہ سال 2020 کی بات ہے جب بھارت کوناکوں چنے چبوانے کے بعد فضائیہ کی جانب سے آپریشن سوفیٹ ریٹارٹ کی پہلی سالگرہ پر سرپرائز ڈے کے حوالے سے سی ویوکراچی پرائیرشوکا انعقاد کیا گیا جس میں جے ایف سیونٹین تھنڈر، ایف سولہ طیاروں کی گھن گرج کے دوران ائیروبیٹیکس ٹیم شیردل اسکوارڈن کی جانب سے خصوصی مظاہرے سے شائقین دنگ رہ گئے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب میں شیردل اسکوارڈن کے علاوہ پاک فضائیہ کے جنگی بیڑے میں شامل پاکستانی ساختہ جے ایف سیونٹین تھنڈرکے علاوہ ایف سولہ جنگی طیارے بھی پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ پیش کرینگے۔

قراقرم 8 بیسک کم ایڈوانس پاکستانی ساختہ جیٹ ٹرینٹرائیرکرافٹس ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شیردل اسکوارڈن

پڑھیں:

زمبابوے کی فضائیہ کے کمانڈر کی زیر قیادت وفد کا ایئر ہیڈکوارٹر کا دورہ

زمبابوے کی فضائیہ کے کمانڈر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔ سربراہ زمبابوے ایئرفورس کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق زمبابوے فضائیہ کے کمانڈر ایئرمارشل جان جیکب نزویدے نے سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں تربیتی پروگرامز اور تکنیکی مہارت سمیت دفاعی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ایئرچیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر روشنی ڈالی، ایئرچیف نے زمبابوے ایئرفورس کےلیے آپریشنل تربیت میں بہتری کےلیے ہرممکن مدد کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

اس موقع پر ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاک فضائیہ نے زمبابوے کی فضائیہ کی ابتدائی تربیت اور اسٹرکچرنگ میں بھی بھرپور کردار ادا کیا تھا، دونوں ممالک کے دیرینہ عسکری تعلقات قائم ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ یہ تعلقات علاقائی امن اور سلامتی سے متعلق تمام اہم امور میں مکمل ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پہلگام واقعہ، ثبوت ہے تو بھارت ہمیں بھی دکھائے، اسحاق ڈار
  • اولاد کی تعلیم و تربیت
  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا خلائی مشن:2 پاکستانی خلاء باز چین میں تربیت کے لئے منتخب
  • جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کیلئے محکمہ داخلہ کا بڑا فیصلہ
  • زمبابوے کی فضائیہ کے کمانڈر کی زیر قیادت وفد کا ایئر ہیڈکوارٹر کا دورہ
  • ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو سے زمبابوے ایئر چیف کی ملاقات
  • گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ کر تباہ
  • گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ
  • مراد علی شاہ کو گنڈاپور سے مختلف ہونا چاہیے،سندھ حکومت 16 سالہ کارکردگی دکھائے، عظمیٰ بخاری