سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : پشاور اور ژوب سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کی شدت 5.
بند روڈ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور منصوبے کو 55کروڑ کے اضافی فنڈز نہ مل سکے
اس سے قبل آج صبح بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب میں آنے والے زلزلے کی شدت 4 تھی اور اس کی گہرائی 22 کلومیٹر تھی، جب کہ اس کا مرکز ژوب سے 13 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا۔
یاد رہے کہ 3روز قبل بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی شدت 4.8 تھی، جب کہ اس کی گہرائی 17 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور مرکز راولپنڈی کے جنوب مشرق میں 8 کلومیٹر دور تھا۔
میٹرک کے سالانہ امتحان میں 156 امتحانی سنٹرز حساس قرار
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جھٹکے محسوس کیے گئے اور گردونواح میں میں زلزلے زلزلے کی زلزلے کے
پڑھیں:
افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ:4 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک:افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
جرمن جیوفزیکل ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر رکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے سبب 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 60 کے قریب زخمی ہیں۔