Express News:
2025-06-09@12:47:18 GMT

عالمی بینک کا وفد تربیلا ڈیم کا دورہ کرے گا

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

اسلام آباد:

پاکستان میں موجود عالمی بینک کا وفد تربیلا ڈیم کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق عالمی بینک کا وفد اس وقت پاکستان میں موجود ہے۔ 9 ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل  وفد نے اب تک وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ 

عالمی بینک کے وفد کی پاکستان میں وزیر خزانہ، وزیر اقتصادی امور، وزیر منصوبہ بندی، وزیر توانائی  سے ملاقاتیں طے ہیں ، جن میں 40 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کے لیے مؤثر عملدرآمد پر بات ہوگی۔

ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا یہ 20 سال بعد پاکستان کا دورہ ہے، اس دوران کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے موثر نفاذ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہو گا۔وفد ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لینے اور حکمت عملی بنانے کے لیے صوبوں کا دورہ بھی کرے ۔

ذرائع کے مطابق  عالمی بینک کا وفد اپنے دورۂ پاکستان کے دوران تربیلا جھیل اور پاور اسٹیشن کا دورہ کرے گا، جہاں ورلڈ بینک کے نمائندے توسیعی کام کا جائزہ لیں گے۔ علاوہ ازیں عالمی بینک کا وفد ٹیکسلا کا بھی دورہ کرے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عالمی بینک کا وفد دورہ کرے گا کا دورہ

پڑھیں:

وزیر داخلہ محسن نقوی کا عید پر ایف سی ہیڈ کوارٹرز وانا کا دورہ

ویب ڈیسک:  وزیر داخلہ محسن نقوی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ایف سی ہیڈ کوارٹرز وانا کا دورہ کیا اور مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

دورے کے دوران آئی جی ایف سی کے پی ساؤتھ نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قبائلی عوام اور سکیورٹی فورسز کے شہدا کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

محسن نقوی نے جوانوں کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی اور ملک میں امن و استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ انہوں نے جوانوں اور افسران کی جرات، قربانی اور حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور ثابت قدمی وطن عزیز کے تحفظ کی مضبوط ضمانت ہیں۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف قبائلی عوام کے تعاون اور قربانیوں کو بھی سراہا اور ان کے جذبے کو قوم کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کیلئے عید الاضحیٰ کی خصوصی خوشیاں

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں پانی کے ذخائر میں مزید کمی، تربیلا ڈیم کی سطح 9 فٹ کم
  • آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ، سکیورٹی و صفائی انتظامات کا جائزہ لیا
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف سی ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ
  • شہباز شریف کے عالمی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے، عید کی مبارکباد اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • مودی عالمی برادری سے بھی جھوٹ بول رہا ہے، بلاول بھٹو
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف سی ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ، جوانوں کیساتھ عید منائی
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا عید پر ایف سی ہیڈ کوارٹرز وانا کا دورہ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اعلی سطح کے اجلاس،صفائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ
  • عالمی برادری فلسطینیوں کیلئے خوراک، مالی و طبی امداد فراہم کرے، جنیوا اجلاس میں پاکستان کا مطالبہ