اختلافات یا کچھ اور، بھارتی ٹیم کے بالنگ کوچ اچانک گھر روانہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے محض ایک روز قبل بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ مورنے مورکل ٹیم کو دبئی میں چھوڑ کر اچانک گھر روانہ ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے بالنگ کوچ مورنے مورکل کو اپنے والد کی موت کی وجہ سے دبئی سے واپس اپنے وطن روانہ ہوگئے ہیں، مورکل 15 فروری کو بھارتی ٹیم اور دیگر سپورٹ اسٹاف کے ہمراہ دبئی پہنچے تھے جہاں گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا تھا۔
فاسٹ بولنگ کوچ کی واپسی کے شیڈول سے متعلق فی الحال کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
مزید پڑھیں: بیویوں، گرل فرینڈز کو ٹورز پر ساتھ لے جائیں، مگر کس شرط پر؟
بھارتی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلادیش کیخلاف دبئی میں کھیلے گی، بعدازاں ہائی وولٹیج مقابلے میں انہیں 23 فروری کو روایتی حریف پاکستان کا چیلنج درپیش ہوگا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی ٹیم
پڑھیں:
ایشیا کپ: پاکستان ٹیم کی اسٹیڈیم روانگی اچانک روک دی گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کے شرکت کے حوالے سے پیدا ہونے والا ڈیڈ لاک ختم ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کی صورت میں معاملہ ختم ہوسکتا ہے، اور اس صورت میں پاکستان ٹیم آج یو اے ای کے خلاف میدان میں اترنے پر غور کرسکتی ہے۔ تاہم اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تاحال انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے باضابطہ جواب موصول نہیں ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ریفری کی تبدیلی کی تصدیق نہ ہوئی تو پاکستان ٹیم اسٹیڈیم نہیں جائے گی۔ اس وقت کھلاڑی ہوٹل میں موجود ہیں اور ٹیم انتظامیہ اور پلیئرز کے درمیان مسلسل مشاورت جاری ہے۔ دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی مسلسل حکام سے رابطے میں ہیں اور حتمی فیصلہ آئی سی سی کی جانب سے ای میل موصول ہونے پر کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب اتوار کو پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے موقع پر ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان سلمان آغا کو ہدایت دی تھی کہ ٹاس کے دوران ہاتھ ملانے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے پاکستان میڈیا منیجر کو بھی کہا تھا کہ اس معاملے کی ریکارڈنگ نہ کی جائے۔ بعد ازاں میچ کے اختتام پر پاکستان ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل کے سامنے تحفظات رکھے تھے۔
ذرائع کے مطابق اینڈریو رسل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ہدایات بھارتی بورڈ کی جانب سے ملی ہیں اور اس کے پیچھے بھارتی حکومت کی ہدایات بھی شامل ہیں۔ پاکستان نے اس رویے پر سخت مؤقف اپنایا اور واضح کیا کہ اگر ریفری تبدیل نہ کیا گیا تو ٹیم ایشیا کپ کے مزید میچز میں شرکت نہیں کرے گی۔