گوجرانوالہ: بریک فیل ہونے پر بس متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
گوجرانوالہ میں راہوالی کے قریب بریک فیل ہونے پر بس متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب دلانوالہ کے قریب موٹرسائیکل اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
فیصل آباد کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکج سے دھماکہ، ایک خاندان کے 7 افراد سمیت 20 جاں بحق، 21 زخمی: وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس، رپورٹ طلب
لاہور‘اسلام آباد‘ فیصل آباد (نمائندہ خصوصی+ خبر نگار+نیوز رپورٹر+نامہ نگار) فیصل آباد کے علاقے ملک پور کی کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکج سے ہونے والے دھماکے اور آگ لگنے سے چار فیکٹریاں اور 9 گھر تباہ ہوگئے۔ دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 7افراد سمیت 20افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے سات کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کئی کلومیٹر تک آواز سنائی دی اور ارد گرد کی آبادیوں میں کئی گھروں کی چھتوں اور دیواروں کو نقصان پہنچا۔ ریسکیو حکام اور پولیس کے مطابق دھماکہ جمعہ کی صبح ساڑھے پانچ کے لگ بھگ اس وقت ہوا جب ملک پور کی بونڈ بنانے والی فیکٹری میں کیمیکل کا کنٹینر موجود تھا اور مزدور وہاں کام کررہے تھے۔ ابتدائی طور پر یہی بتایا گیا کہ بوائلر پھٹنے سے دھماکہ ہوا ہے۔ لیکن بعد ازاں ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ نے مؤقف دیا کہ گیس لیکج سے سلنڈر پھٹا جس سے کیمیکل کو آگ لگ گئی۔ دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر تک سنی گئی۔ دھماکے سے بونڈ بنانے والی فیکٹری مکمل طور پر زمیں بوس ہو گئی جبکہ اس سے ملحقہ سلیکون فیکٹری، ایمبرائیڈری فیکٹری اور گلیو بنانے والی فیکٹری کی چھت بھی گر گئی۔ دھماکے اور آگ سے قریبی موجود 9 گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں۔ دھماکے میں مجموعی طور پر 20 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔ سات انتہائی شدید زخمی ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں فاخرہ‘ جنت‘ مقدس‘ مقصودہ بی بی‘ فاطمہ اور فرح بھی شامل ہیں۔ دھماکے میں علی‘ عرفان‘ ریحان‘ عبید‘ شفیق‘ احمد‘ اذان‘ عاشق ‘ بلال‘ عمر‘ صائم علی‘ وقاص‘ فضل اور ایک 22 سالہ نامعلوم شہری شامل ہیں۔ عمارتیں گرنے سے زخمی ہونے والوں کو ریسکیو نے موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی جبکہ جھلسنے اور شدید زخمی ہونے والے سات افراد رفعت، یونس، معظم، لیاقت، احسن، ندیم اور 15 سالہ اشرف کو تشویش ناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے فیکٹری مالک قیصر چغتائی سمیت پانچ افراد کیخلاف دہشتگردی، قتل، اقدام قتل و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ رات گئے تک فیکٹریوں کا ملبہ ہٹانے کیلئے کام جاری تھا اور ملبے تلے مزید کسی کے دبے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف‘بلاول بھٹوزرداری‘سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق نے فیصل آبادکیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کمشنر فیصل آباد سے فیکٹری دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ اس سانحہ کی مکمل انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔کمشنر فیصل آباد نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، لیبر حکام، الیکٹرک انسپکٹر، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ، شہری دفاع حکام اور دیگر متعلقین سے فیکٹری کے این او سی، حفاظتی انتظامات اور دیگر معاملات کے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔ فیکٹری مالک محمد قیصر نے گرفتاری دیدی‘ پنجاب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے علاقہ تھانہ منصور آباد میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سینئر پولیس افسران اور بھاری نفری جائے حادثہ پر فوراً پہنچ گئی۔پولیس فورس نے امدادی اداروں کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔