قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے ابھی تک باضابطہ طور پر بات چیت شروع نہیں ہوئی ہے اور قطر غزہ کے حوالے سے عرب گروپ کی کوششوں میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے مذاکرات شروع کرنے کیلئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے ابھی تک باضابطہ طور پر بات چیت شروع نہیں ہوئی ہے اور قطر غزہ کے حوالے سے عرب گروپ کی کوششوں میں شامل ہے۔ الانصاری نے آج بروز منگل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں غزہ معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے کی کوششوں کی حمایت کے لیے دوحہ کے عزم پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ دوسرے مرحلے کی طرف لے جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کی طرف جانے کے لیے پہلے مرحلے کی شقوں کو نافذ کریں گے۔ مذاکرات کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، اور مذاکرات کی کوشش ابھی بھی جاری ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ قطر اور تمام عرب ممالک فلسطینی عوام کے حقوق حاصل کیے بغیر کسی بھی نقل مکانی یا آباد کاری کو مسترد کرتے ہیں۔ الانصاری نے کہا کہ ہم غزہ پر عرب ورکنگ گروپ میں شامل ہیں اور رابطے جاری ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ گیدعون ساعر نے آج منگل کو اعلان کیا کہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات 2 مارچ سے شروع ہوں گے۔ قبل ازیں رائیٹرز نے سیاسی ذرائع کے حوالے سے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کے باشندوں کو بے گھر کرنے کے منصوبے کے بعد سعودی عرب غزہ کے مستقبل کے لیے ایک منصوبہ تلاش کرنے کے لیے عرب کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔ ابتدائی خیالات پر 21 فروری کو ریاض میں ہونے والے ایک اجلاس میں خلیج تعاون کونسل کے چھ ممالک کے ساتھ مصر اور اردن کی شرکت پر تبادلہ خیال کیا جانا ہے۔ خیال رہے کہ 19 جنوری کو اسلامی تحریک مزاحمت حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔ قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی طے پانے والے جنگ بندی کو تین مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا مرحلہ 42 دن تک جاری رہے گا۔ اس دوران دوسرے اور تیسرے مرحلے کے لیے مذاکرات شروع کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: معاہدے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات شروع کرنے کی مرحلے کے لیے الانصاری نے نے کہا غزہ کے

پڑھیں:

صیہونی فوج کیطرف سے جنوبی لبنان پر ایک بار پھر جارحیت

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے چار مقامات پر حملہ کرنے کے لیے انخلاء کی وارننگ جاری کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبے میس الجبل میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کی ہے۔ حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے چار مقامات پر حملہ کرنے کے لیے انخلاء کی وارننگ جاری کی تھی۔ اسرائیل کے ممکنہ حملے کے ردعمل میں لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل، لبنان کی جانب سے جنگ بندی پر عمل درآمد کے باوجود اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں،بھارت کا پاک سعودی معاہدے پر ردِعمل
  • صیہونی فوج کیطرف سے جنوبی لبنان پر ایک بار پھر جارحیت
  • ڈریپ کو ایک بین الاقوامی معیار کی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کیلئے پر پرعزم ہیں،وزیر صحت مصطفی کمال
  • آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
  • صدر ٹرمپ کا ’گولڈن ڈوم‘ منصوبہ حتمی منصوبہ بندی کے مرحلے میں داخل
  • اسرائیل کیساتھ سیکورٹی مذاکرات جلد کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے، ابو محمد الجولانی
  • آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
  • ایمان مزاری کی غیر حاضری، کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا مسترد
  • متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
  • امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی کرلی گئی