پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کا 74واں یوم پیدائش 19 فروری بدھ کو منایا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2025ء)پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کا 74واں یوم پیدائش 19 فروری بدھ کو منایا جائے گاا س سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اورپروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ،دعائیہ تقریبات،محافل ،شکرانے کے نوافل اور صدقات دیے جائیں گے۔
(جاری ہے)
علامہ طاہر القادری 19فروری 1951ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے۔وہ عرصہ بیس برس سے اسلام کی روایتی تعلیمات کو عام کرنے میں مصروف عمل ہیں پروفیسر طاہر القادری قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیںان کی مختلف زبانوں میںسینکڑوں کتب شائع ہو چکی ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے طاہر القادری
پڑھیں:
اداکارہ ریکھا کی حویلی ’بسیرا‘ کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے
لیجنڈری اداکارہ ریکھا کی پرتعیش حویلی ممبئی کے سب سے خوبصورت اور مشہور مقامات میں سے ایک بینڈ اسٹینڈ پر واقع ہے۔
ریکھا کی حویلی ’بسیرا‘ کی پورے بھارت میں ہی دھوم ہے جسے دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آتے ہیں کیوں کہ یہ حویلی انھیں امراؤ جان ادا کی یاد دلاتے ہیں۔
اس حویلی کا سب سے دلکش منظر داخلی دروازے پر چھتری بنی ہونا ہے جو دور سے دیکھنے پر خوبصورت منظر کو جنم دیتی ہے۔
حویلی کی کھڑکیاں اور دروازے برصغیر کی شاندار ثقافت اور روایتی نقش و نگار سے سجے ہیں۔
حویلی کو اس طرح تعمیر کیا گیا ہے کہ سورج کی روشنی ایک ایک کمرے تک داخل ہوسکے اور ہوا کا بھی گزر ہو۔
180 سے زائد فلموں میں اداکاری اور متعدد ایوارڈز حاص کرنے والی ریکھا کی اس حویلی کی قیمت 100 کروڑ روپے ہے جو پاکستانی 3 ارب روپوں سے زائد ہیں۔