خاتون مصنفہ جنسی استحصال کیس؛ صدر ٹرمپ پر 83 ملین ڈالر ہرجانہ برقرار
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
امریکا کی فیڈرل اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مصنفہ ای۔ جین کیرول کے جنسی استحصال اور پھر ان کو بدنام کرنے پر 83.3 ملین ڈالر ہرجانے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت کی جیوری نے پایا کہ صدر ٹرمپ نے خاتون مصنفہ کیرول پر جنسی حملے کے مقدمے کے بعد سے متعدد بار بدنیتی کے ساتھ جھوٹے اور تضحیک آمیز بیانات دیے۔
یاد رہے کہ 81 سالہ کیرول نے 2019 میں می ٹو مہم کے تحت دعویٰ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 90 کی دہائی میں اُن پر ایک ڈپارٹمنٹ اسٹور کے چینج روم میں جنسی حملہ کیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : ٹرمپ پر ایک اور خاتون نے جنسی حملے کا الزام عائد کردیا
جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے تضحیک آمیز جملہ تھا کہ ’’وہ میری قسم کی نہیں" ہیں۔ وہ میڈیا میں مسلسل خاتون مصنفہ کو جھوٹا اور بد نیت قرار دیتے رہے تھے۔
2022 میں صدر ٹرمپ کو مجرم قرار دیتے ہوئے خاتون کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ 2023 میں بھی عدالت نے صدر ٹرمپ کو دھوکے باز پایا تھا۔
اب اپیل کورٹ نے بھی وہی فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ کورٹ نے فیصلے میں غلطی نہیں کی اور جیوری کی طرف سے دیے گئے ہرجانے اس کیس کی غیر معمولی اور سنگین نوعیت کے پیش نظر بالکل معقول ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : فحش اداکارہ کیساتھ جنسی تعلق پر ٹرمپ کو سزا سنا دی گئی
عدالت نے مزید کہا کہ جیوری اس نتیجے پر پہنچنے میں حق بجانب تھی کہ ٹرمپ اُس وقت تک کیرول کو بدنام کرنے سے باز نہیں آئیں گے جب تک ان پر بھاری مالی جرمانہ عائد نہ کیا جائے۔
خیال رہے کہ ان کیسز میں صدر ٹرمپ نے مقدمے کو سیاسی انتقام قرار دیا اور وہ سماعت میں شریک نہیں ہوئے اور نہ ہی گواہی دی تھی۔
تاہم وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر بار بار مدعی خاتون مصنفہ کیرول اور عدلیہ کو نشانہ بناتے آئے ہیں۔
یہاں تک کہ صدر ٹرمپ نے جج کو "انتہائی متعصب شخص" تک قرار دیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خاتون مصنفہ
پڑھیں:
ٹام کروز اور آنا دے آرمس کی علیحدگی کے بعد بھی دوستی برقرار
ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز اور آنا دے آرمس کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے، تاہم دونوں کے درمیان کوئی تلخی نہیں پائی جاتی وہ دونوں ابھی بھی دوست ہیں۔
امریکی جریدے یو ایس ویکلی کے مطابق دونوں نے مصروف پیشہ ورانہ مصروفیات اور تیز رفتاری سے آگے بڑھنے والے تعلق کے باعث باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کی۔
63 سالہ ٹام کروز سے تعلقات کے دوران آنا دے آرمس اپنی نئی فلم بیلرینا اور دیگر منصوبوں میں بھی مصروف تھیں۔
رپورٹس کے مطابق وہ دونوں اب بھی دوستانہ تعلق رکھنا چاہتے ہیں، مگر آنا کو کچھ وقت اور فاصلہ درکار تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کے درمیان فلم ڈیپر (Deeper) کی تیاری کے دوران ناقابلِ انکار کیمسٹری دیکھی گئی، جو ایک ماورائی تھرلر فلم ہے اور فی الحال مؤخر کر دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق وہ روزانہ ایک ساتھ پانی کے اندر فلمبندی کے مشکل مناظر کی تربیت کرتے تھے، ابتدا میں یہ صرف پیشہ ورانہ احترام تھا، مگر پھر جذبات نے جنم لیا، ٹام آنا سے پوری طرح متاثر ہو گئے تھے۔
کہا گیا کہ ذاتی طور پر آنا کو ٹام کی صحبت پسند تھی، وہ ان کے ساتھ خوش رہتی تھیں اور انہیں ٹام کی سب سے زیادہ یہ بات اچھی لگتی تھی کہ وہ ان کے ہر فیصلے میں بھرپور تعاون کرتے تھے۔