یوکرین کے ایک جنگی مبصر یوری بوتوسوف نے دسمبر 2024ء میں یوکرینی فوجی ذرائع سے حاصل شدہ معلومات شائع کی تھیں، جن کے مطابق تین سالہ جنگ میں 70 ہزار فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 35 ہزار کے قریب لاپتہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرائن کے صدر نے پہلی مرتبہ روس کے ساتھ جنگ کے دوران اس کے دسیوں ہزار فوجیوں کی ہلاکتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔ امریکی چینل این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے یوکرائن کے صدر ولادمیر زیلنسکی نے بتایا کہ روس کے ساتھ جنگ میں ان کے 46 ہزار سے زیادہ فوجی ہلاک اور تقریباً تین لاکھ 80 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔ لیکن یوکرین کے ایک جنگی مبصر یوری بوتوسوف نے دسمبر 2024ء میں یوکرینی فوجی ذرائع سے حاصل شدہ معلومات شائع کی تھیں، جن کے مطابق تین سالہ جنگ میں 70 ہزار فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 35 ہزار کے قریب لاپتہ ہیں۔ دوسری جانب کئی مغربی اخبارات اور ٹیلی وژن بھی یورپی اور امریکی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یوکرینی ہلاکتوں سے متعلق اعداد و شمار شائع کر چکے ہیں، جو ایک دوسرے سے بہت زیادہ مختلف ہیں۔ مغربی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق جنگ میں اب تک 50 ہزار سے لے کر ایک لاکھ تک کے درمیان یوکرینی مارے جا چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہزار فوجی چکے ہیں

پڑھیں:

میں ٹوٹ چکا ہوں، جسٹن بیبر نے ذہنی مسائل کا اعتراف کرلیا

کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر حالیہ دنوں میں اپنی وائرل ویڈیوز اور سخت رویے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے رہے ہیں تاہم اب انہوں نے اپنے بُرے رویے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

چند روز قبل جسٹن بیبر کیلیفورنیا میں پاپارازی کے ساتھ ایک جھگڑے کی وجہ سے خبروں کا حصہ بنے جہاں انہیں چیختے ہوئے اور  اپنی نجی زندگی کے لیے پرائیویسی کا مطالبہ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اس واقعے کے بعد جسٹن بیبر نے ایک نامعلوم دوست کے ساتھ ہونے والی گفتگو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں انہوں نے اس دوست سے تعلقات ختم کر دیے کیونکہ اس نے بیبر کے رویے پر اعتراض کیا تھا۔

تاہم اب جسٹن بیبر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک تفصیلی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ مسلسل اپنے بارے میں سوچتے سوچتے "تھک چکے" ہیں اور تنگ آچکے ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں "غصے کے مسائل" کا سامنا ہے۔ بیبر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ذات پر ضرورت سے زیادہ توجہ دیتے آئے ہیں، جو اب ان کے لیے ذہنی دباؤ کا باعث بن رہی ہے۔

جسٹن بیبر نے اس پیغام کے ذریعے اپنی ذہنی حالت کے بارے میں کھل کر بات کی ہے، جسے مداحوں اور میڈیا دونوں نے سنجیدگی سے لیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ واقعات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب گلوکار کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ
  • میں ٹوٹ چکا ہوں، جسٹن بیبر نے ذہنی مسائل کا اعتراف کرلیا
  • یوکرینی صدر زیلنسکی کا دورئہ آسٹریا‘ہم منصب سے ملاقات
  • سونا سستا ہو گیا ، موجودہ قیمت کیا ؟ جانئے
  • ایف بی آر افسران پر مراعات کی بارش
  • جرمنی: شامی ڈاکٹر کو انسانیت کے خلاف جرائم پر عمر قید‍
  • ایران کا بڑا حملہ‘ اسرائیل پر100 بیلسٹک میزائلوں کی بارش‘8افراد کے مارے جانے کی تصدیق
  • ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل موجود ہیں، اسرائیلی مشیر کا اعتراف
  • آپریشن یا علیؑ ابن ابی طالب، عماد، قدر، اور خیبر شکن میزائلوں کی آٹھویں لہر
  • اسرائیل نے 50 جہازوں سے 170 ایرانی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا