آرمی چیف کا برطانیہ کا سرکاری دورہ، علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
آرمی چیف کا برطانیہ کا سرکاری دورہ، علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورہ برطانیہ کے دوران آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی میں ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کریں گے، علاقائی استحکام کانفرنس رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں ہو رہی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف ’’ابھرتا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل‘‘ کے عنوان پر کلیدی خطاب کریں گے۔
یہ کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے ہر سال منعقد ہوتی ہے، علاقائی استحکام کانفرنس پاک برطانیہ فوجی سطح پر بات چیت کا اہم پلیٹ فارم ہے، عالمی منظر نامے میں تیزی سے تبدیلی پر موجودہ کانفرنس خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔
قبل ازیں دورے کے پہلے دن آرمی چیف سید عاصم منیر کو شاہی ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں شاندار استقبالیہ دیا گیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، چاق و چوبند دستے نے آرمی چیف کو انتہائی شاندار انداز میں سلامی پیش کی۔
ان کی مصروفیات میں برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف ایڈمرل ٹونی ریڈیکن، برطانوی آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر رولینڈ واکر اور برطانیہ کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جوناتھن نکولس پاول سے ملاقاتیں شامل ہیں۔
آرمی چیف برطانوی ہوم سیکرٹری یویٹ کوپر سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقاتوں میں باہمی چیلنجز پر تبادلہ خیال اور قریبی تعاون کی ضرورت کو اجاگر کیا جا سکے۔
اپنے دورے کے دوران آرمی چیف برطانوی فوج کی اہم یونٹس، بشمول لینڈ وارفیئر سینٹر اور 1 اسٹرائیک بریگیڈ کا بھی دورہ کریں گے، جہاں انہیں برطانوی فوج کی جدید کاری کی کوششوں اور آپریشنل حکمت عملیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔
پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دیرینہ تاریخی بنیادوں پر قائم ہیں جو سفارتی، اقتصادی اور سکیورٹی شعبوں میں مستحکم روابط رکھتے ہیں، دونوں ممالک کی افواج کے درمیان خاص طور پر انسداد دہشت گردی اور پیشہ ورانہ تربیت کے میدان میں قریبی تعاون جاری ہے۔
یہ دورہ پاک برطانیہ پائیدار شراکت داری کی تصدیق کرتا ہے، دورہ دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے اور علاقائی اور عالمی امن کیلئے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی توثیق کرتا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: علاقائی استحکام کانفرنس برطانیہ کے ا رمی چیف کریں گے
پڑھیں:
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی روسی اسپیکر کو انٹرنیشنل اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے روسی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا میٹویینکو سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دوطرفہ پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور عالمی تعاون کو مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عالمی اداروں سے امداد کی اپیل
قائم مقام صدر نے روسی اسپیکر کو نومبر 2025 میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی) میں شرکت کی دعوت دی۔
انہوں نے اس موقع پر روس اور پاکستان کے درمیان پارلیمانی روابط کو فروغ دینے میں اسپیکر میٹویینکو کی قیادت اور کردار کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس کا مقصد پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے عالمی امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے اور اس میں روس کی شرکت کانفرنس کو مزید بامعنی اور مؤثر بنائے گی۔
مزید پڑھییے: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال
قائم مقام صدر نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ روس کی شرکت نہ صرف پاکستان اور روس کے تعلقات کو مزید گہرا کرے گی بلکہ عالمی سطح پر پائیدار ترقی اور مشترکہ اہداف کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔
مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تاریخی اقدام
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران روسی اسپیکر ویلنٹینا میٹویینکو نے کانفرنس میں روس کی اعلیٰ سطحی نمائندگی کی یقین دہانی کراتے ہوئے پاکستان کی دعوت اور دوستانہ جذبات پر شکریہ ادا کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس سی 2025 بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس 2025 روس روسی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا میٹویینکو قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی