آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی‘ میچز کیلیے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہوٹلز سے نیشنل اسٹیڈیم اور ائرپورٹ تک ایس ایس یو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 6700 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔سیکورٹی پلان کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 3 میچز شیڈول ہیں، جن میں سے کل پہلا میچ کھیلا جاچکاہے جبکہ دیگر 2 میچز 21 فروری اور یکم مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ ایس ایس یو کی خواتین اہلکاروں سمیت 1045 کمانڈوز اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ سیکورٹی ڈویژن کے1745، ٹریفک پولیس کے 1390 اور اسپیشل برانچ کے328 اہلکار سیکورٹی پر مامور ہیں۔سیکورٹی اہلکار نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم، کراچی ائرپورٹ، روٹس، پارکنگ پوائنٹس، ہوٹلز اور دیگر مختلف مقامات پر مامور ہیں جبکہ حساس مقامات پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید تربیت یافتہ کمانڈوز پر مشتمل ٹیم بھی الرٹ ہے جبکہ کمانڈوز پر مشتمل ٹیم اسٹیڈیم کے اطراف گشت پر مامور ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سید پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی انتظامات دیگر متعلقہ اداروں کے اشتراک کے ساتھ بنایا گیا ہے، ایس ایس یو کی خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف امن و امان کی نگرانی کے لیے تعینات کی جائے گی۔دریں اثنا کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے، سر شاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا، نیشنل اسٹیڈیم آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں گاڑی پارک کریں گے۔کار ساز سے آنے والے فلائی اوور کے نیچے سے کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ پہنچیں گے، ہیوی ٹریفک سہراب گوٹھ سے نیپا اور لیاقت آباد سے حسن اسکوائر جاسکے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم کا قلات میں سیکیورٹی آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں سیکیورٹی آپریشن میں گزشتہ دو روز میں 8 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
وزیراعظم نے کہا معصوم شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشتگردوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، پاکستان کی سالمیت کے دشمن فتنہ الہندوستان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سد باب کے لیے پر عزم ہے،
پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان