پانی کا زیاں ، عملی اقدامات کی ضرورت
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پاکستان کے مسائل ایسے سدا بہار ہیں کہ آج سے ستتر سال پہلے والا مسئلہ آج بھی اسی شدت کے ساتھ محسوس کیا جاسکتا ہے جیسے ستتر سال پہلے کیا جاتا تھا اس فرق کے ساتھ کہ اب لوگ ذرا چڑ چڑے ہوتے جارہے ہیں وہ اپنے حق کے لئے تو آواز نہیں اٹھاتے ہاں جوتیاں مارنے والوںکی تعداد میں اضافے کی ڈیمانڈ ضرور سامنے لاتے ہیں۔ اس ملک کی جو آج حالت ہے اسے یہاں تک لانے میں ہر شہری نے اپنا کردار خوب نبھایا ہے اور اب یہ حالت ہو چکی ہے کہ امن اور سکون سب کا برباد ہو چکا ہے۔
جس دن ہمیں اس بات کا احساس ہو گیا کہ ہمارے اصل مسائل کیا ہیں اور اس کے لئے بحیثیت مجموعی ہمارا طرز عمل کیا ہونا چاہیے وہ دن اس ملک میں انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا ،پھر ہمارے قلم کی شعلہ بیانی بھی بدل جائے گی اور ٹاک شوز میں پروفیشنلز کی اہمیت بڑھ جائے گی ۔ہم سیاسی و مذہبی’’ لیڈروں‘‘ کی اُگلی ہوئی باتوں(بیانوں) کی جگالی کرتے ہوئے اخبارات کے صفحے کالے کرتے اور کالم لکھتے رہتے ہیں۔ ٹاک شوز بھانڈوں کے ہتھے چڑھے ہیں جہاں ٹھٹہ اڑانے کی مہارت کے استعمال کے گر سکھائے جاتے ہیں۔ جنہیں خود سماجیات اور اخلاقی کلاسوں میں داخلہ لینا چاہیے وہ قوم کی راہنمائی کا ’’فریضہ‘‘ سر انجام دیتے دکھائی دیتے ہیں۔
ایک چلن یہ بھی عام ہو چکا ہے کہ کوئی بھی عالمی دن پنج ستارہ ہوٹلوں میں لمبی لمبی تقریریں کرتے ہوئے مناتے ہیں اس دن کی اہمیت اورا فادیت کا’’ابلاغ‘‘ کرتے ہیں اور اس کے بعد۔۔۔۔لمبی تان کر سو جاتے ہیں۔یہ ہمارا قومی کردار ہے۔۔ سماجی و انسانی ،سائنسی و تعلیمی اور صحت عامہ کی ترقی کے حوالے سے ہم کہاں کھڑے ہیں یہ بھی ہمیں دنیا بتاتی ہے جسے ہم فوراً یہود و ہنود کی سازش قرار دے کر رد کر دیتے ہیں۔ہم پانی ذخیرہ کرنے کے لئے ڈیمز بنانے پر تو کوئی توجہ نہیں دیتے جبکہ دریائوں کے خشک ہوجانے اور پانی کی کمی کا الزام بھارت پر لگانے میں ذرا دیر نہیں کرتے۔
یہ حال پانی کے مسئلے کا ہے جس کاعالمی دن مناتے ہیں روایتی سیمینار ،تقریریں اور شعلہ بیانیوں میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کوشش کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں واٹر پالیسی بنانے پر زور دیا جاتا ہے اور نہ ہی پانی کیوں کم ہو رہا ہے پر بات کی جاتی ہے۔تحقیق اور جستجو میں سرگرداں ادارے ہمیں بتاتے ہیںکہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں پانی کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں۔ آبادی کے ایک بڑے حصے کو صاف پانی کی محرومی کا سامنا ہے۔ پانی کے بڑھتے ہوئے بحران کا شکار اس ملک کے پاس ابھی تک پانی کے حوالے سے کوئی قومی پالیسی نہیں ہے۔
پانی کے امور پر تحقیق کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ چند دہائیاں پہلے یہ سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا کہ پاکستان کو پانی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور یہاں پانی کی ایک لیٹر بوتل کی قیمت ایک لیٹر پٹرول کی قیمت سے بھی بڑھ جائے گی۔ ’’ پاکستان کی معیشت کا بڑا انحصار پانی پر ہے اور بدقسمتی سے پانی کا مسئلہ حکومتی ترجیحات میں شامل نہیں رہا ہے۔‘‘
پانی اب صرف چولستان، تھر اور پہاڑی علاقوں میں ہی نہیںرہا بلکہ کراچی، لاہور جیسے شہر میں بھی لوگوں کو پینے کے صاف پانی کا مسئلہ درپیش ہے ۔ رپورٹ یہ بتاتی ہے کہ خوشاب کی یونین کونسل گولے والا کے گاؤں مہوڑیاں والا میں پاکستان کے کئی دوسرے علاقوں کی طرح آج بھی جانور اور انسان ایک ہی ذخیرے سے پانی پیتے ہیں۔
کچھ عرصہ پیشر پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے ملک کے 23 شہروں سے پانی کے جو نمونے حاصل کیے تھے ان کے مطابق ان میں بیماری کا باعث بننے والے مضر صحت اجزا پائے گئے تھے۔ اس ادارے نے 2010 ء تک مکمل کی جانے والی فراہمی آب کی 3200 سکیموں کا معائنہ مکمل کیا تھا۔ ان میں سے 35 فی صد سکیمیں وسائل کی کمیابی کی وجہ سے نان فنکشنل ہیں، 20 فی صد سکیموں میں واٹر ٹریٹ منٹ پلانٹ ہی نہیں تھے جبکہ 72 فی صد سکیموں کے ذریعے عوام کو ملنے والا پانی آلودگی کی وجہ سے پینے کے قابل نہیں تھا۔کئی علاقوں سے پینے کے پانی کے سیوریج کے پانی سے مل جانے اور پائپوں میں لگا زنگ پانی میں مل جانے کی شکایات بھی سننے میں آتی رہتی ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پانچ فیصد پانی گھریلو صارفین، پانچ فیصد صنعتی صارفین اور بقیہ نوے فیصد پانی زرعی شعبے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ پاکستان کے دریاؤں میں پانی کا اسی فیصد بہاؤ اپریل اور اگست کے صرف 100 دنوں تک رہتا ہے باقی بیس فیصد پانی سال کے باقی 265 دنوں میں بہتا ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک مصر میں پانی ذخیرہ کر سکنے کی صلاحیت 1000 دنوں تک کی ہے جبکہ امریکا میں 900 دنوں کی، آسٹریلیا میں 600 دنوں کی، جنوبی افریقہ میں 500 دنوں کی، بھارت میں 170 دنوں کی اور پاکستان میں کیری اوور کیپیسٹی صرف 30 دنوں تک کی ہے۔دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ پاکستان بہت زیادہ پانی استعمال کرنے والی گنے اور چاول کی فصلیں اگا کر برآمد بھی کرتا ہے۔ گاڑی دھونا ہو یا نہانا ہو یا وضو کرنا ہو پانی کے استعمال میں احتیاط کم ہی دیکھنے میں آتی ہے۔
صاف پانی کی کمیابی یا اس تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے مضر صحت پانی کا استعمال بڑے پیمانے پر انسانی صحت کو متاثر کرتا ہے اور واٹر ایڈ کے مطابق ہر سال پاکستان میں تقریباً 53 ہزار بچے اسہال اور گندے پانی سے پھیلنے والی دیگر بیماریوں کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جب کہ تیس لاکھ کے لگ بھگ افراد پانی کے باعث پیدا ہونے والے امراض میں مبتلا ہوتے ہیں۔پانی اور حفظان صحت سے متعلق کام کرنے والی ایک بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم "واٹر ایڈ” کے مطابق پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ لوگوں کی صاف پانی تک رسائی نہیں اور اس ضمن میں انھیں عدم مساوات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا کے ان پہلے دس ملکوں میں ہوتا ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو صاف پانی میسر نہیں اور لوگوں کے پاس غیر محفوظ ذرائع سے غیر معیاری پانی حاصل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں جب کہ یہاں پانی کا زیاں بھی معمول سمجھ کر کیا جاتا ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں پانی کے مسائل بھی سیاست کی بھینٹ چڑھتے رہے ہیں۔ پاکستان میں پانی کے محتاط استعمال کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم چلانے کے ساتھ ذخیروں پر فوری کام کرنے کی شدید ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: پاکستان میں کے حوالے سے کہ پاکستان صاف پانی میں پانی کے مطابق دنوں کی پانی کا پانی کی ہیں اور پانی کے پانی ا ہے اور
پڑھیں:
ملک، عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے: عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اورسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ملک اور عوام کو ہے۔یہ بات ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ 6 وکلا کے ناموں کی لسٹ دی گئی تھی. نعیم حیدر پنجھوتہ اور عثمان گل یہاں پہنچے تھے ان کی ملاقات ہوئی ہے، میں نے کہا میں باہر جاتا ہوں آپ نعیم پنجھوتہ کو ملاقات کے لئے بلا لیں. بانی کی صحت اچھی ہے، انھیں آگاہ کیا گیا کہ بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ بانی کو آگاہ کیا گیا کہ پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کو بھی روکا گیا ہے. لسٹ کے مطابق صرف 2 بندے جیل تک پہنچ سکے، باقیوں کو روک لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا 26ویں ترمیم کے بعد جو ہو رہا ہے اس پرلیگل کمیٹی، پارٹی قیادت چیف جسٹس کو خط لکھے گی. عدالت میں ہمارے کیسسز نہیں لگ رہے. بشری بی بی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ قانونی امور پر عثمان گل اور فیصل ملک نے بانی کو بریفنگ دی ہے. ہماری بانی سے سیاسی امور پر بھی بات چیت ہوئی، باہر ہونے والی مختلف پیش رفت پر بھی انھیں آگاہ کیا ہے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم ایک وقت میں 9، 9 وکلا بھی بانی سے ملے. ملاقات بانی کی فیملی کا آئینی حق ہے،کیوں اجازت نہیں دیتے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ملک اور عوام کو ہے، پی ٹی آئی فیڈریشن کی جماعت جو پاکستان کو اکھٹا کر سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاسی رفقاء سے ملاقات نہ کروانے، تین ہفتے قبل بچوں سے ملاقات ٹیلی فونک ملاقات کے حوالے سے بھی بات کی، عثمان گل نے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا کہ توہین عدالت کی درخواست پر 28اپریل کو سماعت ہو گی۔مائنز اینڈ منرلز پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی اور سینئر لیڈر شپ آکر مجھے بریف کرے. بانی نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل متنازع ہو چکا ہے. لہذا ضروری ہے کہ لوگوں کو اعتماد میں لیں. متنازع معاملات گڑ بڑ ہوں گے۔افغانستان سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انھوں نے تین سال لگا دیئے، ہم نے پہلے کہا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے افغانستان سے بات چیت کرکے انھیں اسمیں شامل کرنا پڑے گا۔عمران خان نے کہا کہ حکومت نے وقت کا ضیاع کیا جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، فوج کے جوان شہید ہوئے، ان چیزوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا، اس وقت بھی فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ نہیں آرہی۔عمران خان نے کہا کہ زرمبادلہ کے بغیر ملک میں ترقی نہیں ہو سکتی. انوسٹمنٹ تبھی آئے گی جب ملک میں قانون کی حکمرانی ہو گی۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کرش کرنے کے لیے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا، چاہے عدلیہ ہو، ایف آئی اے یا پولیس ہر ادارے کو تباہ کر دیا گیا۔