ملک بھر میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی جاتی سردی کو بریک لگ گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
ملک بھر میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی جاتی سردی کو بریک لگ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں بھی بارشوں کے باعث موسم بہتر ہو گیا ہے۔
اٹک، صوابی میں موسم سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس نے علاقے کی زرعی زمینوں میں نمی کی کمی کو پورا کیا ہے۔
بھکر میں بارش کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے اور خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں امید کی نئی کرن پیدا کی ہے۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ تھل کی بارانی فصل چنا پر اس بارش کا مثبت اثر پڑے گا۔
سرائے مغل اور ہلہ شیخم ہنجرائے کلاں سمیت مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔ بارش کے دوران فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں جس سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
تاہم، زرعی ماہرین کے مطابق یہ بارش گندم کی فصل کے لیے مفید ثابت ہوگی اور نزلہ زکام جیسے موسمی بیماریوں میں کمی آئے گی۔
پنڈدادنخان اور گردونواح میں موسلادھار بارش نے موسم کی شدت کو کم کیا، جبکہ بورے والا میں بھی بارش سے ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں اور سردی میں واضح کمی آئی۔ زرعی ماہرین کے مطابق بارش سے گندم کی فصل کو فائدہ پہنچے گا۔
بچیانہ میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث بجلی کی فراہمی گزشتہ آٹھ گھنٹوں سے معطل ہے۔
رجانہ شہر اور مضافات میں بھی موسلادھار بارش ہوئی ہے، جس سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ گندم کی فصل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ تاہم، بجلی کا نظام بارش کے باعث متاثر ہو گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بارش کا سلسلہ
پڑھیں:
ویمنز ورلڈکپ فائنل: بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ویمنز ورلڈکپ فائنل میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔
ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں شیڈول ویمنز ورلڈکپ فائنل میچ کا ٹاس بارش کے باعث ابھی تک ممکن نہ ہوسکا۔
ٹاس دوپہر 2 بجے جبکہ میچ کا آغاز ڈھائی بجے ہونا تھا۔ گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ میں پانی جمع ہوجانے کے باعث انتظامیہ کو میچ شروع کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مسلسل بارش کے باعث ممکنہ طور پر کھیل کو 50 سے کم اوورز تک محدود کیا جائے گا۔ آج کھیل ممکن نہ ہونے کی صورت میں میچ ریزرو ڈے (کل) پر کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقا اور بھارت آج پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کیلیے مدمقابل آئیں گے۔
ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب فائنل میں آسٹریلیا یا انگلینڈ میں سے کوئی بھی ایک ٹیم موجود نہیں ہوگی۔
بھارتی ٹیم اس سے قبل دو مرتبہ فائنل کھیل چکی ہے تاہم اسے دونوں مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔