پاکستان کو بڑا دھچکا، فخر زمان چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم بھارت کے خلاف 23 فروری کو ہونے والے میچ ے لیے کراچی سے دبئی کے لیے آج روانہ ہو گئی ہے تاہم فخر زمان دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ فخر زمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، فخر زمان ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل پائیں گے۔فخر زمان کیویز کیخلاف دیر سے بیٹنگ کرنے کیوں آئے؟ آئی سی سی قوانین کی روشنی میں جانیےذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متبادل کھلاڑی کیلئے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ بھی کیا گیا ہے، فخر زمان کی جگہ متبادل اوپنر کے لیےمخلتف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی جگہ امام الحق کا چیمئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔
ذرائع پی سی بی کا بتانا ہے جب فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے گرے تھے تو انہوں نے اسی وقت بتا دیا تھا کہ وہ کھڑے ہونے کے قابل نہیں ہیں تاہم فزیو نے انہیں ٹریٹمنٹ کے بعد اٹھایا تھا اور پھر ٹیم مینجمنٹ نے انہیں بیٹنگ میں آزمانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم بیٹنگ کے دوران بھی وہ مشکل میں نظر آئے تھے۔چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں فخر زمان کی انجری کی وجہ سے پاکستان کی جانب سے اوپننگ کے لیے بابر اعظم کے ساتھ سعود شکیل آئے تھے جبکہ فخر زمان مڈل میں بیٹنگ کے لیے آئے تھے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی تھی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فخر زمان کی میچ میں کے لیے
پڑھیں:
دکی، کوئلہ کان میں پھنسے تین کانکنوں کی تلاش جاری، ایک لاش نکال لی گئی
ریسکیو ذرائع کے مطابق معراج کول ایریا میں پیش آنے والے حادثے میں پھنسے چار کانکنوں میں سے ایک کانکن کی لاش نکال لی گئی ہے۔ اس سے قبل ایک کانکن کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کان میں حادثے کا شکار ہونے والے ایک کانکن کی لاش نکال لی گئی، جبکہ تین کانکن تاحال پھنسے ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق معراج کول ایریا میں پیش آنے والے حادثے میں پھنسے چار کانکنوں میں سے ایک کانکن کی لاش نکال لی گئی ہے۔ اس سے قبل ایک کانکن کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جانبحق کانکن کی شناخت نصب اللہ ولد محلج عرف حاجی شمس اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو موسیٰ خیل کا رہائشی ہے۔ کان میں تین کانکن پھنسنے ہوئے ہیں۔ جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔