ریاض (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے سعودی میڈیا فورم 2025ء کے زیر اہتمام مباحثے میں شرکت کی اور اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں وژن 2030ء کے تحت ہونے والی تبدیلیوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وژن محض ایک خواب نہیں بلکہ حقیقت میں ڈھل چکا ہے، اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب میں ایک عظیم انقلاب آ چکا ہے۔

عطاءاللہ تارڑ نے پاکستان میں میڈیا کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت الیکٹرانک، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 24 کروڑ آبادی میں سے 18 کروڑ افراد انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں، اور ملک کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے پاکستان کی تاریخی اور ثقافتی حیثیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم دریائے سندھ کے کنارے بسنے والی ایک قدیم تہذیب کے امین ہیں اور پاکستانی قوم ایک متحرک اور پرجوش قوم ہے جو دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کی محافظ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو ایسے میڈیا کی ضرورت ہے جو سماجی مسائل پر روشنی ڈالے اور عوام کو اپنی رائے کے اظہار کا موقع فراہم کرے۔ انہوں نے ٹیلنٹ اور ہنر کی شناخت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت افراد کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اس موقع پر انہوں نے آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور ثمینہ بیگ جیسی باہمت خواتین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا فخر ہیں۔ ثمینہ بیگ واحد پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں جنہوں نے ماﺅنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سمیت دنیا کی سات بلند ترین چوٹیوں کو سر کیا ہے۔

عطاءاللہ تارڑ نے عالمی میڈیا کے ساتھ شراکت داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین نیوز چینلز، تفریحی چینلز، فلم سازی اور دستاویزی فلمیں بنانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ نئے معاہدے کیے جائیں، اشتراک بڑھایا جائے اور عالمی میڈیا پر پاکستان کی شناخت کو مزید مضبوط کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی تعاون سے نہ صرف مواقع بڑھتے ہیں بلکہ انسانی ترقی بھی ممکن ہوتی ہے۔

انہوں نے عالمی مسائل پر درست معلومات کی فراہمی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ جیسے عالمی مسائل کے بارے میں صحیح اور حقیقی معلومات فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ دنیا وہاں ہونے والے مظالم سے آگاہ ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غلط معلومات اور جھوٹی خبروں کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے اور پاکستان میڈیا کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ ترقی اور بہتری کی ہمیشہ گنجائش موجود رہتی ہے اور عالمی شراکت داری کے ذریعے مقامی میڈیا اداروں میں مثالی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے کیونکہ پاکستان کے پاس ایک عظیم ثقافتی ورثہ ہے اور یہاں کے لوگوں کے پاس بہت سی کہانیاں ہیں جو دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا آﺅٹ لیٹس کی پاکستان میں مقامی میڈیا آﺅٹ لیٹس کے ساتھ شراکت داری خوش آئند ہوگی، کیونکہ اس سے میڈیا کی ترقی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیک نیوز اور مس انفارمیشن اس وقت دنیا کے سب سے بڑے چیلنجز میں شامل ہیں جو سماجی مسائل کو جنم دیتے ہیں، اور ہمیں اس چیلنج کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر اطلاعات نے تجویز دی کہ عالمی سطح پر ایک ایسا ادارہ ہونا چاہئے جہاں مصنوعی ذہانت کے ذریعے حقائق کی جانچ کا نظام موجود ہو۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت کے استعمال میں غیر جانبداری ضروری ہے، اور یہ کسی ایک جانب جھکاؤ نہیں رکھ سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ حقائق کی تصدیق کے لیے جامع، مستند اور معتبر نظام ناگزیر ہے تاکہ عوام اس پر بھروسہ کر سکیں۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ عالمی میڈیا ادارے مقامی میڈیا کے ساتھ تعاون اور اشتراک کے لیے تیار ہیں، اور ایسی شراکت داری سے شفافیت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے اور اس کی ساکھ کو مضبوط کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور عالمی تعاون سے میڈیا انڈسٹری میں ایک مثبت انقلاب لایا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عطاءاللہ تارڑ نے انہوں نے کہا کہ کہا کہ پاکستان بین الاقوامی عالمی میڈیا کی ضرورت ہے ہوئے کہا کہ شراکت داری اور عالمی میڈیا کے کے لیے

پڑھیں:

وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ایرانی سفیر کو پاکستان و ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 22ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور ایرانی کمپنیوں اور سرکاری اداروں کو ’’فوڈ ایگ‘‘ نمائش میں شرکت کی دعوت دی، جو 25 سے 27 نومبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ جام کمال نے تجویز دی کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اور زاہدان کے گورنر کی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے تاکہ سرحدی علاقوں میں تجارت اور عوامی فلاح و بہبود کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بحری امور، ریلوے اور مواصلات کے وزراء کو بھی ایران مدعو کیا جائے تاکہ باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے دوطرفہ تجارت میں پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایران نے پاکستان سے 4 لاکھ ٹن چاول کی درآمد مکمل کر لی ہے جبکہ اب وہ مویشیوں کی خوراک اور مکئی کی خریداری کے لیے تیار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مثبت پیشرفت سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • سیاست سہیل آفریدی کا حق، اپنے صوبے کے معاملات دیکھنا بھی ان کی ذمہ داری: عطا تارڑ
  • پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • معروف صحافی مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
  • سعودی خواتین کے تخلیقی جوہر اجاگر کرنے کے لیے فورم آف کریئٹیو ویمن 2025 کا آغاز
  • وزیراعظم ا آزادیِ صحافت کے عالمی دن پر حق و سچ کے علمبردار صحافیوں کو خراجِ تحسین
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بھارتی منصوبہ ناکام بنا دیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس
  • نومبر 2025: سعودی عرب میں ثقافت، سیاحت، معیشت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا غیر معمولی مہینہ
  • پاک افغان تعلقات کے حوالے سے نیا فورم دستیاب ہوگا،وزیر اطلاعات
  • اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور ، بھارتی پروپیگنڈا بےبنیاد ہے، پاکستان