پاکستان اور قطر کا انسداد منشیات بارے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پاکستان اور قطر کا انسداد منشیات بارے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: پاکستان اور قطر کے مابین انسداد منشیات بارے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیرعلی مبارک علی عیسی الخطیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران قطر میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر قطر کے سفیر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو قطر کے دورے کی دعوت دی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قطر سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، جلد قطر کا دورہ کر کے ہم منصب سے ملاقات کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات بارے خلیجی ممالک کی کانفرنس اپریل میں اسلام آباد میں ہو رہی ہے، اس کانفرنس میں قطر کے انسداد منشیات ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، انسداد منشیات کے سلسلے میں دوست ممالک کے ساتھ قریبی اشتراک کار چاہتے ہیں۔
قطری سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک ہے، تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انسداد منشیات بارے تعاون بڑھانے پر بڑھانے پر اتفاق قطر کے
پڑھیں:
وزیراعظم کا دورہ ملائیشیا؛ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ملائیشیا کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔
پاکستان اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور غزہ کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر گفتگو کی ہے۔ دونوں ممالک غزہ میں فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے صہیونی ظلم کے خلاف مل کر آواز اٹھا رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ فلسطینی عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہو۔
انور ابراہیم نے کہا کہ وقت کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا جب کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن انتہائی اہم ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کی قیادت اور عوام کی جانب سے والہانہ استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا ان کے لیے دوسرے گھر جیسا ہے، یہاں آکر خوشگوار احساس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بہترین اور دیرینہ تعلقات ہیں۔ وہ وزیراعظم انور ابراہیم کی قائدانہ صلاحیتوں اور ملائیشیا کی ترقی میں ان کے کردار کو سراہتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر کے حلال گوشت کی برآمد کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ اس تجارت کو مزید وسعت دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے متعدد طلبہ ملائیشیا میں زیر تعلیم ہیں جب کہ دونوں ممالک مشترکہ منصوبوں کے ذریعے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ملائیشین ہم منصب کی کتاب ’’اسکرپٹ‘‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصنیف اسلام آباد اور کوالالمپور کے درمیان ایک فکری اور تہذیبی پل کا کردار ادا کرے گی۔
پریس کانفرنس کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف نے انور ابراہیم کے اصرار پر علامہ اقبال کے اشعار بھی پڑھے۔