وزیر اطلاعات پنجاب کا ناقدین کو چیلنج، ” کارکردگی کے مقابلہ دعوت
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے کہ بہت سے لوگ سیاستدانوں کے روپ میں ملک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں،
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پورکے چیلنج پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے 26 فروری کو عہدے کا حلف اٹھایا، اور عام طور پر کہا جاتا ہے کہ حکومتیں پہلے سال میں خاطر خواہ کام نہیں کر پاتیں، لیکن پنجاب حکومت نے پہلے ہی سال میں ڈلیور کر کے دکھایا۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین “گالی گلوچ نہیں، کارکردگی کی سیاست کریں، “اگر کسی کو شک ہے تو وہ آ کر پنجاب حکومت کی کارکردگی سے مقابلہ کرے، پاکستان کو دوسرے صوبے پر حملہ کرنے یا گالی گلوچ کی سیاست کی ضرورت نہیں ہے، مخالفین وزیراعلیٰ مریم نواز پر ذاتی حملے کر رہے ہیں جبکہ درحقیقت گالی گلوچ وہی کرتے ہیں جن کی تربیت اچھی نہیں ہوتی۔”
وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا پہلا سال کامیابی اور عوامی خدمت کے ساتھ مکمل ہوا، اور ان کی حکومت کام کے ذریعے اپنی کارکردگی ثابت کر رہی ہے،ہمارا مقابلہ گالی گلوچ سے نہیں بلکہ کارکردگی میں ہے، اور اس میں کوئی ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔