قصور ،باراتیوں کا کیری ڈبہ نالے میں گرگیا،8 افراد جاں بحق،2 شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
ذاکر حسین: قصور میں شادی سے واپس آنے والے باراتیوں کا کیری ڈبہ نالے میں گرگیا،حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جسے دوران ڈرائیونگ نیند آ گئی تھی۔
جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ لائیبہ، 35 سالہ عمران، 38 سالہ سلیمان، 25 سالہ سنی، 35 سالہ مقصود اور دو نامعلوم افراد شامل ہیں۔
اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت
ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ تمام افراد شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے اور کھارا چوک کے قریب گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔
.
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی؛ موٹرسائیکل سلپ ہوکر گرنے سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق، ایک زخمی
کراچی:گولیمار لسبیلہ پل کے قریب موٹرسائیکل سے گر کر ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔
گلبہار کے علاقے گولیمار لسبیلہ پل کے قریب واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ علی حمزہ ولد شوکت علی کے نام سے کی گئی جب کہ زخمی ہونے والا شخص بے ہوش تھاا ور اس کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ۔
علاقہ پولیس نے حادثے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔