بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹیکسوں میں کمی کے منصوبے کو آئی ایم ایف کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد حکومت نے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت بنیادی ٹیرف میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ تک کمی کی جائے گی اور گردشی قرضے کے حجم کو ختم کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق "اس منصوبے کے تحت، قرضوں کی ادائیگی میں 1.
فخر نے انجرڈ ہو کر پولین پہنچنے پر کیا کیا ؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
سرکاری ذریعے نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا جائزہ مشن آئندہ ماہ کی پہلی تاریخوں میں، یعنی 4 مارچ 2025 سے اسلام آباد کا دورہ کرے گا تاکہ 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے پہلے جائزے پر مذاکرات کیے جا سکیں۔
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سونے کی قیمتوں میں پھر یکدم ہزاروں روپے کی کمی
کراچی(کامرس ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر یکدم ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 300 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 833 روپے گر کر 2 لاکھ 98 ہزار 950 روپے کا ہو گیا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 597 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 74 ہزار 47 روپے میں فروخت ہوا۔
ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت میں 40 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت میں 35 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ بالترتیب 3 ہزار 497 روپے اور 2 ہزار 998 روپے میں فروخت ہوئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3 ہزار 305 ڈالر ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا تھا جبکہ 23 اپریل کو 24 قیراط کے حامل خالص سونے کی فی تولہ قیمت 11 ہزار 700 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 31 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ ایک ہزار 783 روپے پر آگئی تھی۔
مزیدپڑھیں:جیسا حملہ ہوا ویسا ہی جواب ہوگا، پاکستان بھارت تنازع مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے، خواجہ آصف