اسٹیل مل میں پگھلا ہوا لوہا مزدوروں پر گرگیا، 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
گوجرانوالہ(نیوزڈیسک)اسٹیل مل میں پگھلا ہوا لوہا مزدوروں پر گرگیا، 4 افراد جاں بحق،حادثے میں جھلسنے والے مزدور تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل،اسٹیل مل میں پگھلا ہوا لوہا مزدوروں پر گرگیا، 4 افراد جاں بحق۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ میں ایمن آباد کے قریب اسٹیل مل میں پگھلاہوا لوہا مزدوروں پر گرگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں 4 مزدو جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ حادثہ بوائلرکا توازن بگڑنے کےباعث پیش آیا۔
حادثے میں جھلسنے والے دو مزدوروں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق بوائلر کا توازن بگڑنے سے حادثہ پیش آیا۔
سوات، بونیر سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسٹیل مل میں
پڑھیں:
چکوال: سیلفی لیتے ہوئے 2 نوجوان ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق
—فائل فوٹوچکوال کے لکھوال ڈیم میں ڈوب کر دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دونوں نوجوان سیلفیاں لے رہے تھے کہ پاؤں پھسلنے سے ڈیم میں گر گئے۔
حکام نے کہا کہ دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
ادھر بلوچستان کے ضلع دکی میں انبار ندی کے کنارے کھیلتے ہوئے 4 بہنیں ڈوب گئیں۔ بچیوں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔