سٹیل مل میں پگھلا ہوا لوہا مزدوروں پر گرنے سے 4 افراد جاں بحق،3 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
گوجرانوالہ میں سٹیل مل میں پگھلا ہوا لوہا مزدوروں پر گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقہ ایمن آباد کے قریب دیوان روڈ پر واقعہ سٹیل مل میں خوفناک حادثہ پیش آیا، سٹیل مل کی بھٹی میں انتہائی درجہ حرارت پر پگھلایا جانے والا لوہا بوائلر کے عدم توازن کے باعث مزدوروں پر گر گیا، حادثے میں چار مزدور جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں وکیل،ندیم،عاطف اور صدام شامل ہیں، حادثے میں جھلسنے والے مزدوروں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فیکٹری میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سٹیل مل
پڑھیں:
اورکزئی: کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا، 3 مزدور جاں بحق
خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
اورکزئی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ اورکزئی کے علاقے کریز میں واقعہ جنگل لیز مائن نمبر 3 میں پیش آیا، جہاں کوئلے کی کان میں اچانک گیس بھر کی وجہ سے دھماکا ہوگیا، جس سے کان میں کام کرنے والے 3 مزدور دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع پر اورکزئی انتظامیہ اور پولیس نے اور دیگر اداروں نے مل کر ریسکیو آپریشن کیا اور 3 مزدوروں رحیم اللہ، اسلم خان اور شیر رحمان کی لاشیں کان سے باہر نکالیں۔
جس کے بعد تینوں جاں بحق مزدوروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، مرنے والے مزدوروں کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے تاہم میتوں کو آبائی ضلع شانگلہ کے لیے روانہ کر دیا گیا۔