جی 20 کو ایک محفوظ دنیا کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز

جو ہا نسبرگ:چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے جوہانسبرگ میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔جمعہ کے روزوانگ ای نے کہا کہ جی 20 کے لیے ضروری ہے کہ وہ ریو ڈی جنیرو سربراہ اجلاس میں طے پانے والے اتفاق رائے پر نظر ثانی کرے اور عالمی امن و استحکام اور ایک محفوظ دنیا کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرے۔

وانگ ای نے اس سلسلے میں چین کی تجویز پیش کی کہ ہمیں عالمی امن کے محافظ ،عالمگیر سلامتی کے معمار اور کثیرالجہتی کے محافظ بننے کی ضرورت ہے۔چینی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ یہ سال جی 20 کا ” افریقی لمحہ” ہے۔

ہمیں افریقہ کی آواز سننی چاہیے، افریقہ کے خدشات کو اہمیت دینی چاہیے، افریقہ کے اقدامات کی حمایت کرنی چاہیے اور افریقہ کے امن اور ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالنا چاہیے۔اجلاس کے دوران وانگ ای نے روس، سعودی عرب، ترکیہ اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

چین دنیا کی سبز ترقی میں ایک مضبوط رکن اور اہم شراکت دار ہے، چینی صدر

 

بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے موسمیاتی تبدیلی اور منصفانہ منتقلی سے متعلق رہنماؤں کے ورچوئل سربراہ اجلاس سے خطاب کیا۔بدھ کے روز
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ جب ہم اعتماد ،یکجہتی اور تعاون کو مضبوط کریں گے تو ہم رکاوٹوں کو توڑنے اور عالمی آب و ہوا کی حکمرانی اور دنیا کے تمام ترقی پسند مقاصد کی مستحکم اور دور رس ترقی کو فروغ دینے کے قابل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے، ہمیں کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ دوسرا، ہمیں بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے کی ضرورت ہے۔ تیسرا، ترقی یافتہ ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کو سبز اور کم کاربن منتقلی کے لئے مدد فراہم کریں۔ چوتھا، تمام فریقین کو اقتصادی ترقی اور توانائی کی منتقلی کو مربوط کرنے کی بنیاد پر نیشنل ڈیٹرمنڈ کنٹری بیوشنز (این ڈی سیز) کے ایکشن پلان کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد کے لئے اپنی پوری کوشش کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بیلم میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس سے قبل، چین اپنے 2035 کے این ڈی سی کا اعلان کرے گا، جن میں پوری معیشت کا احاطہ ہو گا اور تمام گرین ہاؤس گیسیں شامل ہوں گی.
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین دنیا کی سبز ترقی میں ایک مضبوط رکن اور اہم شراکت دار ہے ۔انہوں نے کہا بین الاقوامی صورتحال میں کوئی بھی تبدیلی آئے ، آب و ہوا کی تبدیلی پر چین کا فعال ردعمل متاثر نہیں ہوگا، بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کی چین کی کوششیں کمزور نہیں ہوں گی اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا عمل بند نہیں ہوگا۔ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ایک صاف، خوبصورت اور پائیدار دنیا کی تعمیر کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے.

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پاکستان، بھارت ایٹمی طاقتیں، حملہ ہوا تو کھلی جنگ ہو گی، دنیا کو فکر مند ہونا چاہئے: خواجہ آصف
  •  چھوٹے صوبوں کے تحفظات دور کرنا وزیر اعظم کا احسن اقدام ، فیصل کنڈی 
  • چینی صدر کی صدارت میں موجودہ معاشی صورتحال اور معاشی امور پر اجلاس
  • غزہ میں فلسطینیوں کیخلاف بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئے، ترکیہ
  • چین اور کینیا کو بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں رہنما کردار ادا کرنا چاہئے، چینی صدر
  • چین کی اقوام متحدہ میں یکطرفہ غنڈہ گردی کے خلاف بھرپور آواز
  • چین دنیا کی سبز ترقی میں ایک مضبوط رکن اور اہم شراکت دار ہے، چینی صدر
  • بھارتی اقدامات پر فوری ردعمل دنیا مناسب نہیں ہے
  • ہم ہمیشہ چین کو اپنا قابل اعتماد دوست اور پارٹنر سمجھتے ہیں، سید عباس عراقچی
  • اسلام آباد، جی بی کونسل سیکرٹریٹ آفس کی تعمیر کے حوالے سے امیر مقام کی زیر صدارت اجلاس