پشاور اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
پشاور اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس )پیپلز پارٹی نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایم پی اے ارباب زرک خان نے اس فیصلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔
ارباب زرک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت 11 سالہ اقتدار میں عوام کو ایک بھی نیا بڑا منصوبہ دینے میں ناکام رہی ہے اور اب اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی جیسے غیر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا تاکہ اسٹیڈیم کا اصل نام برقرار رکھا جا سکے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
موٹروے ایم ون پشاور سے صوابی انٹرچینج تک بند
سٹی 42: شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے صوابی انٹرچینج تک بند کردی گئی ۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سےموٹروے ایم ون پشاور سے صوابی انٹرچینج تک بندکر دی گئی ہے۔ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔
صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری
گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔