حکومت مکمل ناکام، آئین توڑ کر ملک نہیں چل سکتے، شاہد خاقان عباسی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
راولپنڈی: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ فارم 47 کی حکومتیں قائم ہیں، پارلیمان نمائندہ نہیں بلکہ رات کے اندھیرے میں کالے قوانین بناتا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ???? ملک میں پاکستانی عوام کی بات کرنے والا کوئی نہیں، ???? حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے، آئین توڑ کر ملک نہیں چل سکتے، ملک میں نمائندہ حکومت نہیں، جمہوریت کے بغیر پاکستان نہیں چل سکتا۔
انہوں نے مزید کہاکہ الیکشن چوری ہوں گے تو ترقی نہیں ہوگی، چور حکومت سے معیشت نہیں چل سکتی،تینوں بڑی جماعتیں حکومت میں ہیں، مگر عوام مسائل کا شکار ہیں،پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے،ن لیگ پنجاب اور وفاق میں موجود ہے۔
شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی بھی 12 سال سے خیبرپختونخوا ( کے پی کے ) میں حکمران رہی لیکن عوام کو آج بھی بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے،سیاست میں انتشار ختم کیے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ جب تک سیاست انتقام اور انتشار کا شکار رہے گی، ملک ترقی نہیں کرے گا، احتساب کا نظام ختم کر دیا گیا، ملک کے حالات بہتر کرنے کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ملک کو عوام سے خطرہ نہیں، حکومت کنٹینر لگانے اور عوام کو دبانے کے بجائے آئین، قانون اور حقوق کی بالادستی یقینی بنانے پر توجہ دے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی نہیں چل
پڑھیں:
کرک؛ رات گئے تھانے پر فتنۃ الخوارج کے 30 دہشت گردوں کا حملہ ناکام
پشاور:تھانہ گرگری ضلع کرک پر رات گئے فتنۃ الخوارج کے 25 سے 30 دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔
پولیس نے تھانے کے قریب فتنہ الخوارج کی مشکوک نقل وحرکت بھانپتے ہی فائر کھول دیا جس کے باعث بزدل دہشتگرد منٹوں میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے، دوران آپریشن نفری مکمل طور پر محفوظ رہی جبکہ حالات مکمل قابو میں ہیں۔
ڈی پی او کرک شہباز الہٰی کے مطابق تھانہ یعقوب شہید پولیس کی کارروائی میں بدنام زمانہ اشتہاری مجرم و ڈکیت گروہ کے سرغنہ شہباز عرف پنجابی کو جہنم واصل کردیا گیا۔
تھانہ یعقوب شہید کی حدود لمرکی قبرستان کے قریب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی کی گئی جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائر کھولا۔
دو طرفہ مقابلے کے بعد سرچ آپریشن میں ہلاک اشتہاری مجرم کی لاش برآمد ہوئی جسے سابقہ ریکارڈ سے شناخت کیا گیا۔
آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سمیت تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کرک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے کرک پولیس ہر دم تیار ہے۔