چیئرمین سینیٹ کی مسلسل غیرحاضری موضوع بحث بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ کے اجلاس سے چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی مسلسل غیر حاضری موضوع بحث بن گئی۔
روز نامہ امت کے مطابق شبلی فراز نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے ان پر عمل نہ ہوا۔ چیئرمین سینیٹ ایوان کی عزت کے لئے خاموشی سے لڑ رہے ہیں، ہم چیئرمین سینیٹ کے ساتھ کھڑے ہیں،سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہم سب مل کر سید یوسف رضا گیلانی کو منائیں گے۔سینیٹ اجلاس پریذائیڈنگ افسرعرفان صدیقی کی زیرصدارت جاری ہے، شہید سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دعائے مغفرت کرائی گئی۔ دعائے مغفرت سینیٹر شہادت اعوان نے کرائی۔
پریذائیڈنگ افسرعرفان صدیقی نے ایوان میں کہا کہ پنجاب اوربلوچستان کے درمیان کوئی منافرت نہیں، دہشت گردی کے واقعات منافرت نہیں پھیلا سکتے۔شبلی فراز نے وزرا کی عدم موجودگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ وقفہ سوالات کے دوران وزراء ایوان میں موجود نہیں ہیں۔ جس کے بعد سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات معطل کر دیا۔پریزائیڈنگ افسر نے کہا کہ وزرا ایوان میں نہیں ہیں، تھوڑی دیر بعد وقفہ سوالات دوبارہ لیں گے۔
شبلی فرازن نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ ایوان میں مسلسل نہیں آرہے، چیئرمین سینیٹ کا ایوان سے غیرحاضر رہنا سمجھ سے باہر ہے، چیئرمین نے اعجازچودھری کے پروڈکشن آرڈرجاری کئے تھے۔ چیئرمین سینیٹ کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہیں ہوا، چیئرمین سینیٹ ایوان کی عزت کیلئے خاموشی سے لڑرہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پروڈکشن آرڈر کی بے توقیری کی، ہم چیئرمین سینیٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے کوشش کی ڈپٹی چیئرمین کی بھرپورحمایت کریں، ڈپٹی چیئرمین قانون کونہیں سمجھتے تھے پھربھی سپورٹ کیا۔
شبلی فراز نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا مقام سب کیلئے برابر ہے، ڈپٹی چیئرمین کا رویہ جارحانہ اور متنازع ہوتا جا رہا ہے، کے پی سینیٹرز کی ایوان میں نمائندگی دی جائے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کواپوزیشن سے معافی مانگنی چاہئے، اپوزیشن کے معطل سینیٹرز کو بحال کیا جائے۔
پریذائیڈنگ افسرنے کہا کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کومل کرمنائیں گے، حکومت اوراپوزیشن کے سینیٹرز منانے جائیں گے۔
وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے علی امین گنڈا پورکا مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ ڈپٹی چیئرمین ایوان میں نے کہا کہ سینیٹ کے
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر، وجہ سامنے آگئی
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قائدین نے تاحال متبادل قائد ایوان کی نامزدگی نہیں کی اور بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی پر ہی پیپلز پارٹی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ تاخیر کی وجہ ہے جبکہ آزاد کشمیر حکومت کا 80 فیصد ترقیاتی بجٹ ابھی خرچ ہونا باقی ہے۔
آڈیو لیک کیس میں اہم پیشرفت، مقدمہ جسٹس اعظم خان کی عدالت کو منتقل
ذرائع کے مطابق موجودہ اسمبلی کی مدت جولائی 2026 میں ختم ہو رہی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کا مطالبہ ہے کہ مارچ 2026 میں انتخابات کرائے جائیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن کا مطالبہ تسلیم کیا جاتا ہے تو انتخابات سے 2 ماہ قبل جنوری ہی میں نئی حکومت اختیارات سے محروم ہو جائے گی جبکہ دسمبر اور جنوری میں پیپلزپارٹی مطلوبہ سیاسی اہداف حاصل نہیں کر پائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا اسمبلی کی مدت پوری کرنے پر اصرار ڈیڈلاک کی مبینہ وجہ ہے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اتفاق کر چکی ہیں تاہم مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ وہ آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے اور اپوزیشن بینچز پر بیٹھیں گے۔
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج، پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
مزید :