چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کا توشہ خانہ کا 30 سالہ ریکارڈ طلب
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
ویب ڈیسک :چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے توشہ خانہ کا گزشتہ 30 سال کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ پی اے سی کے آئندہ اجلاس میں تمام مطلوبہ ریکارڈ پیش کیا جائے یہ معلوم کیا جائے کہ ماضی میں کس کس نے توشہ خانہ سے کیا کچھ حاصل کیا اور کن سربراہانِ مملکت اور سرکاری افسران کو کیا تحائف دیے گئے۔
اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت
چیئرمین پی اے سی نے حکم دیا ہے کہ ہر دورِ حکومت کا توشہ خانہ کا ریکارڈ علیحدہ علیحدہ پیش کیا جائے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں توشہ خانہ اسکینڈل حساس اور متنازعہ ہے حکومتوں کے دوران اعلیٰ عہدیداران کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آتی رہی ہیں ماضی میں کئی سیاسی رہنماؤں پر توشہ خانہ سے قیمتی تحائف حاصل کرنے کے الزامات لگتے رہے ہیں ۔البتہ توشہ خانہ کا کئی برسوں کا ریکارڈ پہلے ہی پبلک ہوچکا ہے اور تحائف کی تفصیلات پہلے ہی پبلک میں آچکی ہیں
روس پر پابندیاں یوکرین کے مذاکرات میں کردار ادا کریں گی, امریکی وزیر خزانہ کی امید
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے گا اور ضروری قانونی و آئینی کارروائی کا تعین کیا جائے گا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: توشہ خانہ کا کیا جائے پی اے سی
پڑھیں:
سی ڈی اے کا اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ
تصویر سوشل میڈیا۔کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارتی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق اسلام آباد کو جدید اور بہترین ٹرانسپورٹ سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت دی کہ ٹرام نظام کی فزیبلٹی اسٹڈی کو حتمی شکل دی جائے۔ ایسا فنانشل ماڈل تیار کیا جائے جو طویل مدتی خود کفالت کو یقینی بنائے، نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے آپشنز پر بھی غور کیا جائے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا ٹرام منصوبے کو حتمی شکل اور آپریشنل بنانے کے ہدف اور شیڈول طے کیے جائیں۔