گھوٹکی پولیس کی شاندار کارروائی، 2مغوی بازیاب،ڈاکوفرار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
میرپور ماتھیلو(نمائندہ جسارت )ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کے احکامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کاروائیوں میں گھوٹکی پولیس کی بہترین اور کامیاب کاروائی 02 مغوی بازیاب، تقریباً 07 ماہ قبل اغواء ہونے والے پنجاب کے دو مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا،تفصیلات کے مطابق مغوی تصور اقبال ولد غلام حسین اعوان سکنہ گاؤں بھلا تحصیل و ضلع چکوال،، رانا خالد محمود ولد طلب دین راجپوت سکنہ تحصیل میلسی ضلع وہاڑی مورخہ 06/07/ 2024 کو کشمور شہر سے اغواء ہو گئے تھے،کل صبح تقریباً 05 بجے ڈی ایس پی اباڑو کی سربراہی میں،ایس ایچ او کمبڑا،ایس ایچ او اباڑو اور انچارج اسپیشل ٹیم کو دورانِ گشت اپنے خفیہ ذرائع کے ذریعے پتہ چلا کہ اغواء کار دو مغویوں کو ماچھکہ کے علاقے سے کراس بند کے نزدیک سے سندھ میں منتقل کرنے والے ہیں،پولیس پارٹی فوراً نشاندھی والی جگہ نزد کراس بند کچہ ایریا پہنچی تو اغواء کاروں نے گرفتاری کے خوف اور اپنا گھیرا تنگ ہوتا ہوا دیکھ کر پولیس پہ فائرنگ کر دی پولیس نے بھی اپنے بچاؤ میں جوابی فائرنگ کی،اغواء کار مغویوں کو چھوڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے کچہ کی طرف فرار ہو گئے ، پولیس مغویوں کو بحفاظت اپنے ساتھ لے آئے اور قانونی کاروائی کے بعد انکو ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا،بازیابی کے بعد مغوی تصور اقبال نے پولیس کو بتایا کہ مجھے مختلف نا معلوم فون نمبروں سے لڑکی کے فون آتے تھے جس سے دوستی ہو گئی تھی جس سے ملنے میں کشمور گیا تو وہاں سے اغواء ہوگیا تھا، ،جبکہ دوسرے مغوی رانا خالد محمود نے بتایا کہ میں رنگ کرنے کا کام کرتا ہوں مجھے اغواء کاروں نے رنگ کرنے کے بہانے کشمور بلوا کر وہاں سے اغواء کر لیا تھا،اغواء کاروں نے مغوی رانا خالد محمود کی ایک تشدد شدہ وڈیو بھی تاوان وصول کرنے کے لئے اسکے ورثاء کو بھیجی تھی،مغویوں نے بازیابی کے بعد ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی گھوٹکی اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ ان کی کاوشوں کی بدولت میں ڈاکوؤں کے چنگل سے آزاد ہوا ہوں،ڈی آئی جی سکھر نے اس کامیاب کاروائی و کارکردگی پر ایس ایس پی گھوٹکی سمیع اللہ سومرو کو شاباش اور پولیس پارٹی کے لئے سی سی سیکنڈ تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مغویوں کو
پڑھیں:
شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی
شمالی وزیرستان(اسٹاف رپورٹر) پاکستان،افغانستان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 2 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خوارج کے خلاف کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج میں سے ایک کا تعلق افغان طالبان سے ہے۔
مزید بتایا گیا کہ کامیاب کارروائی میں مزید 2 خوارج کے ہلاک اور 4 سے 5 کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔قبل ازیں، خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس قافلے پر آئی ای ڈی حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔دوآبہ میں پولیس قافلے کو آئی ای ڈی حملے کا نشانہ اس وقت بنایا گیا جب پولیس افسران سرچ آپریشن سے واپس آ رہے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ دوآبہ عمران الدین سمیت زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنگو منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز نے واقعےکی تحقیقات شروع کر دی ہیں جب کہ ضلع بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خاص طور پر دہشت گردی کی سرگرمیوں اس وقت نمایاں طور پر اضافہ دیکھا گیا جب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے نومبر 2022 میں حکومت کے ساتھ ہونے والا جنگ بندی معاہدہ ختم کر دیا تھا۔معاہدہ ختم کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی نے اعلان کیا تھا کہ وہ سیکورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں تیزی لائے گی۔