میرپور خاص میں 67ویں پھولوں کی نمائش، شہریوں کے دل جیت لیے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
میرپوخاص(بیورورپورٹ) میرپورخاص 67 ویں پھولوں کی نمائش میں لگے پھولوں اور جہاز نما جھولوں سے شہری لطف اندوز ہونے لگے میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری سے شہریوں کا جھولے مزید تین دن نا ہٹانے کی اپیل تفصیلات کے مطابق میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری کی کاوشوں سے پہلی مرتبہ گلستان بلدیہ جو کہ کم رقبے پر واقع ہے کو چھوڑ کر محترمہ شہید بینظیر بھٹو اسٹیڈیم (گامااسٹیڈم) جو کہ ایک بہت بڑا گراؤنڈ ہے اس گراؤنڈ میں 67 واں پھولوں کی نمائش منعقد کی گئی جو کہ 21 سے 23 فروری آج رات تک جاری رہے گا 67ویں پھولوں کی نمائش میں جہاں 200 اقسام کے خوبصورت پھول مختلف اسٹال پر سجا? گ? ہیں وہی پر سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے اسٹال بھی نظر آرہے ہیں جبکہ ایک میگا میوزیکل پروگرام بھی منعقد کیا گیا اس کے علاؤہ نمائش میں شہریوں خاص کر بچوں کے لیے جہاز نما جھولے جن میں کشتی جھولا،ٹرین جھولا ،گول رنگ والے جھولے کے علاؤہ دیگر جھولے نمائش میں آنے والوں کو تفریحی فراہم کررہے ہیں شہریوں آصف ،حسیب احمد زیبی،رضی احمد اور دیگر کا کہنا ہے کہ پھولوں کی نمائش ہر سال لگائی جاتی ہے مگر اس بار گامااسٹیڈم جو کہ ایک بہت بڑا گراؤنڈ ہے اس میں لگایا گیا جہاں عوام مکمل سکون کے ساتھ اپنی خواتین اور بچوں کے ساتھ نمائش سے لطف اندوز ہو رہے ہیں شہریوں کا کہنا تھا کہ نمائش کا تین دن کا ٹائم بہت مختصر ہے اسے مزید بڑھایا جائے اگر نمائش کا ٹائم نہیں بڑھایا جاسکتا ہے تو میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری کم از کم جھولے مزید تین دن قائم رہنے دیں تاکہ میرپورخاص شہر کے علاؤہ ضلع میرپورخاص کے دیگر شہروں میرواہ ڈگری جھڈو سندھڑی سمیت قریب و جوار کے لوگ بھی اپنے بچوں کے ساتھ کچھ لمحے تفریح حاصل کرسکے شہریوں نے 67 ویں پھولوں کی نمائش بہترین انداز میں منعقد کرانے پر میئر عبدالرؤف غوری کی کاوشوں کو سراہا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پھولوں کی نمائش عبدالرو ف غوری
پڑھیں:
غزہ کی تباہی میں واشنگٹن کی شراکت کا امریکی سفارتکار کیجانب سے برملا اعتراف
سعودی عرب میں سابق امریکی سفیر نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نہ صرف اسرائیل کا اندھا حامی ہے بلکہ اسنے اس خطے کے عام لوگوں تک امداد کی ترسیل کے راستے میں بھی رکاوٹ ڈال رکھی ہے اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں امریکہ کے سابق سفیر چاس فری مین نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کے بجائے "غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن" (GHF) کے نام سے ایک غیر معتبر ادارہ بنا کر، امداد کی مؤثر طریقے سے ترسیل کے راستے کو، گھناونی اسرائیلی پالیسیوں پر عملدرآمد کی خاطر ایک آلہ کار میں تبدیل کر دیا ہے۔ امریکی سفارتکار نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں خوراک، فلسطینی شہریوں کو جبری نقل مکانی پر مجبور کرنے اور انہیں پہلے سے زیادہ نشانہ بنانے کے لئے مذموم ہتھکنڈا بن چکی ہے۔ فری مین نے ڈرون طیاروں اور قابض اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں ''امداد کے خواہاں'' ہزاروں فلسطینی شہریوں کی دردناک شہادت کی بھی شدید مذمت کی اور ان جرائم میں "کرائے کے امریکی فوجیوں" کو بھی برابر کا شریک قرار دیا۔
۔