ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گیس کی پیداوار میں اضافے کیلیے نئی پالیسی متعارف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
اسلام آباد:
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کے شعبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے نئی پالیسی متعارف کروائی جا رہی ہیں جس کی بدولت 35فیصد نجی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہوگئیں۔
گیس کی پیداوار میں اضافے کے لیے نئی پالیسی متعارف کروائی گئی جس کا بنیادی مقصد توانائی کے شعبے میں سرکاری و نجی شراکت داری کو یقینی بنانا ہے۔
پالیسی کے باعث توانائی کا شعبہ 5 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری حاصل کر سکے گا۔
صدر یونائیٹڈ انرجی پاکستان محمد ظہیر عالم کے مطابق نئی پالیسی توانائی کے شعبے کی ترقی کی جانب اہم قدم ہے۔
چیئرمین پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پیٹرولیم علی مرتضیٰ عباس کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے گیس کی دریافت اہم کامیابی ہے۔
او جی ڈی سی کے سی ای او احمد حیات نے کہا کہ گیس کی خریدو فروخت کے سلسلے میں صوبوں کی شراکت داری میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
پاکستان کی توانائی پالیسی سے مقامی گیس کی فراہمی میں استحکام پیدا ہوگا، نئی پالیسی کے ذریعے روزگار کے مواقع سمیت اقتصادی ترقی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پالیسی سطح پر کیے جانے والے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایس آئی ایف سی نئی پالیسی گیس کی
پڑھیں:
قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔