سید حسن نصر الله نے قدس کی راہ میں شہادت کی آرزو کو پا لیا، حماس
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
اپنے ایک جاری بیان میں اسماعیل رضوان کا کہنا تھا کہ فلسطین و بیت المقدس کی آزادی میں شہداء کا خون، نور کی مانند ہے جو ہمارے ارادوں کو مزید مستحکم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے سینئر رہنماء "اسماعیل رضوان" نے اعلان کیا کہ حزب الله کے ساتھ ہمارے اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔ قبضے کے خلاف مقاومت میں حزب الله ہمارے ساتھ شریک ہے۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ شهید سید حسن نصر الله کی یہ خواہش تھی کہ وہ شہادت کے ذریعے خداوند متعال سے ملاقات کریں۔ قدس کہ راہ میں مجاہدت کے ذریعے اُن کی یہ خواہش بھی پوری ہو گئی۔ اسماعیل رضوان نے کہا کہ ہماری سرزمین اور مقدسات کی آزادی کا واحد راستہ مقاومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین و بیت المقدس کی آزادی میں شہداء کا خون، نور کی مانند ہے جو ہمارے ارادوں کو مزید مستحکم کرتا ہے۔ فلسطین، یمن، عراق اور دوسرے ممالک میں مقاومت ایک تناور درخت کی صورت میں باقی رہے گی۔ آخر میں حماس کے سینیئر رہنماء نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امت عربی و اسلامی فلسطین کی آزادی کے لئے مقاومت سے جُڑ جائے۔ واضح رہے کہ حماس کے رہنماء کا حالیہ بیان اس وقت سامنے آیا جب آج لبنان میں شہدائے مقاومت سید حسن نصر الله اور سید ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے۔ ان شہداء کی تدفین کے اس روحانی اجتماع میں دنیا بھر کے حریت پسندوں کی ایک کثیر تعداد شریک ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی آزادی
پڑھیں:
سابق چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس پروفیسر عبدالغنی بٹ انتقال کرگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سرینگر:۔ تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما و کُل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ انتقال کرگئے، وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور بدھ کی شام شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں انتقال کرگئے۔
کُل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر پاکستان شاخ میں مرحوم کے نمائندے زاہد صفی نے پروفیسرعبدالغنی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی ایک توانا اور بے باک آواز، جہدِ آزادی کے نڈر علمبردار، پروفیسر عبدالغنی بٹ اب ہم میں نہیں رہے۔ انہو ں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک عہد ساز شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی کے ہر لمحے کو تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے وقف کر دیا ۔ ان کی بصیرت، علم و حکمت، اور غیر متزلزل عزم ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پروفیسر عبدالغنی بٹ نہ صرف ایک عظیم رہنما تھے بلکہ ایک فکری رہبر بھی تھے جن کی گفتگو اور تحریر کشمیری قوم کے لیے روشنی کا مینار تھیں۔ ان کی جدوجہد تاریخِ کشمیر کا سنہرا باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور کشمیری عوام کو ان کے مشن کو آگے بڑھانے کی توفیق عطا کرے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے مرحوم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تحریکِ آزادی کشمیر آج اپنے ایک عظیم اور بے باک رہنما سے محروم ہوگئی۔ ترجمان حریت کانفرنس نے جاری بیان میں کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کے لیے وقف کی۔ ان کی بلند سوچ، جرا ¿ت مندانہ موقف اور سیاسی بصیرت کشمیری عوام کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ان کی وفات نہ صرف کشمیر بلکہ پوری تحریکِ آزادی کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔