چیمپیئنز ٹرافی: سابق آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی ٹیم کو کیوں خبردار کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بھارت کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ سے قبل پاکستان کو خبردار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: پاکستان کی انڈیا کے خلاف محتاط بیٹنگ، 2 کھلاڑی آؤٹ
رکی پونٹنگ نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کے لیے یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے لیکن بھارت کو ہرانا اتنا آسان نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس امکان کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا کہ پاکستانی ٹیم بھارت کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں نے ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل پیش گوئی کی تھی کہ پاکستان نیوزی لینڈ کو آرام سے ہرا دے گا، لیکن وہ درست ثابت نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی کا اہم میچ اس وقت دبئی میں جاری ہے، پاکستان اگر آج کا میچ ہار گیا تو فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں بابر اعظم آؤٹ ہونے سے پہلے ایک روزہ میچز میں ہزار رنز مکمل کرگئے
اس وقت پاکستان نے 32 اوورز کے اختتام پر 142 رنز بنا لیے ہیں اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک بھارت ٹاکرا چیمپیئنز ٹرافی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم سابق آسٹریلوی کپتان قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت ٹاکرا چیمپیئنز ٹرافی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم سابق ا سٹریلوی کپتان قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی کہ پاکستان
پڑھیں:
دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ڈھاکا:دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
دونوں ٹیمیں میرپور کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔ پاکستان ٹیم میں آج کے میچ کیلئے ایک تبدیلی کی گئی ہے، ابرار کی جگہ احمد دانیال اپنا ڈیبیو میچ کھیلیں گے۔
بنگلا دیش کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، تسکین اور تمیم کی جگہ نعیم شیخ اور شریف الاسلام ٹیم میں واپس آئے ہیں۔
پاکستان کو بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں سیریز میں شکست کی تاریخی رسوائی سے بچنے کیلیے آج کے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔
پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔
پاکستان الیون:
فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسن نواز، سلمان آغا (کپتان)، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عباس آفریدی، سلمان مرزا، احمد دانیال
بنگلہ دیش الیون:
پرویز حسین ایمان، نعیم شیخ، لٹن داس (کپتان و وکٹ کیپر)، توحید ہریدوئے، شمیم حسین، جاکر علی، مہدی حسن، رشاد حسین، تنظیم حسن، شریف الاسلام، مستفیض الرحمان