چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ میں میاں مٹھو کی انٹری، پاکستان کی جیت کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہو رہا ہے میاں مٹھو کے نام سے مشہور طوطے نے پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ آج روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ میچ دیکھنے کے لیے دونوں ممالک سمیت دنیا بھر کے شائقین کرکٹ بے تاب ہیں۔میچ سے قبل کئی حلقوں سے پاکستان کی جیت کی پیشگوئیاں سامنے آ چکی ہیں۔ اب ایک طوطے میاں نے بھی اس میں انٹری دی ہے اور پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کی ہے۔طوطا جس کو گھروں میں پال کر عرف عام میں میاں مٹھو کا نام دیا جاتا ہے۔ سڑکوں پر نجومیوں کے پاس تو لوگوں کی قسمت کا حال بتاتا ہے۔ اب اس نے پاک بھارت ٹاکرے کا نتیجہ بھی بتا دیا ہے۔میاں مٹھو کے سامنے پاکستان اور بھارت دو کارڈ رکھے گئے جس میں اس نے پاکستان کے نام کا کارڈ اٹھا کر اس میچ میں گرین شرٹس کی جیت کی پیشگوئی کی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت میں آئی آئی ٹی بابا کے نام سے مشہور ہندو سادھو بھی اس میچ میں بھارت کی شکست اور پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کر چکے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میاں مٹھو
پڑھیں:
کراچی میں ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
کراچی:شہر قائد میں ہیٹ ویو کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کی ہے۔
کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال بدھ 23 اپریل تک برقرار رہ سکتی ہے جبکہ اس دوران درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری زائد ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
جمعرات سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد گرم و مرطوب موسم کی توقع ہے۔
کراچی میں ہیٹ ویو کے خاتمے کے بعد بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔