ایڈووکیٹ اختر حسین جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
پاکستان بار کونسل کے نمائندہ ایڈووکیٹ اختر حسین جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔
سینئر ایڈووکیٹ اختر حسین نے اپنے لیٹر میں لکھا کہ پاکستان بار کونسل نے مجھےآئین پاکستان 1973 کے آرٹیکل 175 (A) (2) (vi)کے تحت 3 مرتبہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا رکن نامزد کیا، میں اپنی ذمہ داریاں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق انجام دیتا رہا۔
اختر حسین نے لکھا کہ حالیہ عدالتی تقرریوں سے متعلق تنازعات کی بنا پر میں مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا، میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں، اپنے استعفے کی نقل پاکستان بار کونسل کو ارسال کر رہا ہوں تاکہ آئین کے تحت میری جگہ نیا نامزد رکن مقرر کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن
پڑھیں:
پاکستان بھارت کو جیو پولیٹکس کی بحث سے جذبات کو نکالنے کی ضرورت ہے، حسین حقانی
حسین حقانی : فائل فوٹوامریکا میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کو جیو پولیٹکس کی بحث سے جذبات کو نکالنے کی ضرورت ہے۔
حسین حقانی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے سابق صدر اور سنگاپور کے اقوام متحدہ میں سابق مستقل مندوب کشور محبوبانی کی بھارتی صحافی سے گفتگو کو شیئر کیا۔
کشور محبوبانی نے بھی اپنی گفتگو میں جذبات کو عالمی سیاست کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا تھا۔
حسین حقانی نے نیشنل یونی ورسٹی سنگاپور کے ایشیا ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ممتاز فیلو کشور محبوبانی کی بھارتی صحافی سے گفتگو کو شیئر کیا۔