پنجاب کے تمام منصوبے جعلی وزیرِ اعلیٰ کی طرح جعلی ثابت ہو رہے ہیں: بیرسٹر محمد علی سیف
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے پنجاب حکومت اور وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ مریم نواز اپنی نااہلی کی نذر کر رہی ہیں ، جعلی وزیرِ اعلیٰ نے سڑک کو چونا لگانے کی کوشش میں قومی خزانے کو چونا لگا دیا ۔انہوں نے بیان میں کہا کہ لاہور کا گرین لائن منصوبہ مریم نواز کے تمام ترقیاتی منصوبوں کی عکاسی کرتا ہے جبکہ پہلی ہی بارش نے بائیکرز کے لئے بنائے گئے کروڑوں روپے کے منصوبے کا پول کھول دیا۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز کو معیاری ترقیاتی منصوبے بنانے کے لیے علی امین گنڈا پور سے خصوصی تربیت لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شریف خاندان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کام سے زیادہ کمیشن لینا ان کا پرانا وطیرہ ہے،مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ صرف ٹک ٹاک بنانے کی غرض سے بنائے گئے منصوبوں کا یہی حال ہوتا ہے، اور عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ راج کماری مریم نواز اپنی نااہلی کی نذر کر رہی ہیں ، پنجاب کے تمام منصوبے جعلی وزیرِ اعلیٰ کی طرح جعلی ثابت ہو رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آئی ایم ایف کا فنڈز دینے سے انکار، وفاقی حکومت کا 168 نامکمل ترقیاتی منصوبے بند کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے 168 نامکمل ترقیاتی منصوبے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر کیا گیا اور ان منصوبوںکیلئے مزید فنڈز جاری نہیں ہوں گے۔
اس حوالے سے وزارتِ منصوبہ بندی کے حکام کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کی مجموعی مالیت 1.1 ٹریلین روپے ہے۔ وفاقی حکومت کا رائٹ سائزنگ سے متاثرہ سرکاری ملازمین کے لیے بڑا فیصلہ، سرپلس پول بھیجے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک ان نامکمل ترقیاتی منصوبوں پر 300 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔بعض منصوبے سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض ترقیاتی منصوبے قانونی مقدمات کے باعث طویل عرصے سے زیرِ التوا ہیں۔وزارتوں نے جن منصوبوں کی نشاندہی کی تھی انہیں مکمل کرنا ترجیح ہے۔
سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن کا ٹورنٹو میں انتقال