Express News:
2025-06-09@15:13:17 GMT

عامر خان نے بطور اداکار 20 سال سے کبھی فیس کیوں نہیں لی؟

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 20 برس سے فلموں کا معاوضہ نہیں لیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں عامر خان نے بتایا کہ وہ ماضی کے ایک سود مند طریقے سے فلموں سے پیسے کماتے ہیں جس کیلئے وہ کوئی معاوضہ مختص نہیں کرتے اور فلم اگر چلتی ہے کامیاب ثابت ہوتی ہے اتنا ہی وہ پیسے کما پاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اگر فلم ہٹ ہوتی ہے اور ناظرین کو پسند آتی ہے تو ہی فلم سے پیسے کماتا ہوں اور اگر فلم ناکام رہی تو میں بھی نقصان اُٹھاتا ہوں‘۔

یعنی ان کا معاوضہ فلم کی کامیابی پر انحصار کرتا ہے اور وہ فلم کی کُل کمائی کا کچھ فیصد حصہ وصول کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ شاہ رُخ خان نے بھی اپنی سپر ہٹ فلم پٹھان اور دیگر سے اس ہی طرح کروڑوں روپے کمائے تھے ان کی فلم کی کل کمائی کا پچاس سے زائد فیصد حصہ انہوں نے حاصل کیا تھا۔ اس طرح وہ ایک معمولی مختص رقم کے بجائے زیادہ منافع اپنے نام کر سکے۔ 

حال ہی میں اداکار نے فلموں کی ناکامی پر ڈپریشن میں جانے کا انکشاف بھی کیا تھا جبکہ ساتھی اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا تھا کہ جب فلم لال سنگھ چڈھا باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی تو عامر خان ’بکھر‘ گئے تھے۔

خیال رہے کہ عامر خان جلد اپنی اگلی فلم ’ستارے زمین پر‘ میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم ان کی 2007 کی کامیاب فلم تارے زمین پر کا سیکوئل ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

امریکا میں سب نے اتفاق کیا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا خطرناک ہے: شیری رحمٰن

شیری رحمٰن—فائل فوٹو

پاکستانی سفارتی وفد کی رکن شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکا میں سب نے اتفاق کیا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا خطرناک ہے۔

لندن پہنچنے پر پاکستانی سفارتی وفد کی رکن شیری رحمٰن نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں بتایا کہ 3 دن واشنگٹن اور 2 دن نیویارک میں 50 سے زیادہ میٹنگز کیں۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس اور سینیٹرز کے ساتھ مثبت ملاقاتیں ہوئیں، انہوں نے ہماری بات کو سمجھا، سب نے اتفاق کیا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا خطرناک ہے۔

بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے: شیری رحمٰن

سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت میں کتنی تباہی ہوئی وہ خود کبھی نہیں بتائیں گے لیکن سب سامنے آہی جاتا ہے۔

شیری رحمٰن نے بتایا کہ بھارت کی شناخت جنگجو ریاست کی بنتی جا رہی ہے، غزہ کے بعد مقبوضہ کشمیر سب سے بڑی کھلی جیل بن چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی وفد کا ہم پیچھا نہیں کر رہے تھے، ہماری کہانی ہماری اپنی کہانی ہے، بھارت ہم پر حملہ آور ہو گا تو ہم جواب دیں گے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ہمارا ہدف امن اور مذاکرات کو فروغ دینا ہے، ہمارے پاس بھارت کے خلاف زیادہ شکایات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وفد کو اب تک نہیں پتہ کہ ان کا مشن کیا ہے، ان کا مقصد صرف پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔

پاکستانی سفارتی وفد کی رکن شیری رحمٰن نے یہ بھی کہا کہ ہم بھارت کو بدنام کرنے نہیں پاکستان کی کہانی سنانے امریکا گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • "تم کبھی غزہ نہیں پہنچ پاؤ گے"، میڈلین فریڈم فلوٹیلا کو اسرائیلی وزیر جنگ کی کھلی دھمکی
  • ہمایوں سعید اپنی بیوی کے پاؤں کیوں دباتے ہیں؟ اداکار نے خود انکشاف کردیا
  • امریکا میں سب نے اتفاق کیا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا خطرناک ہے: شیری رحمٰن
  • ہانیہ عامر کی منیٰ سے حج کی تصاویر وائرل، مداحوں کی دعائیں اور تنقید کا سامنا
  • ایران کے خلاف دھمکی آمیز رویہ بے سود کیوں؟
  • کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
  •  کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • ارطغرل غازی کے اداکار انگین آلتان نے پاکستان کی دلچسپ یادیں شیئر کردیں
  • انکار کیوں کیا؟
  • پاکپتن؛ مبینہ طور پر جائیداد کیلئے بہن کو قتل کرنے والے دو بھائی چند گھنٹوں میں گرفتار