9 مئی واقعات کی انکوائری اور انتخابی دھاندلی کی تحقیقات، عمران خان کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری اور انتخابی دھاندلی تحقیقات کے لیے دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔
یہ بھی پڑھیں سانحہ 9 مئی: خیبرپختونخوا حکومت جوڈیشل انکوائری کے لیے پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں درخواستیں 28 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔
درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں، اور جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت کرےگا۔
یہ بھی پڑھیں 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، عمران خان
واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے انتخابی دھاندلی کی درخواست میں شیر افضل مروت بھی فریق ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئینی بینچ بانی پی ٹی آئی جسٹس امین الدین جوڈیشل انکوائری درخواستیں سپریم کورٹ سماعت کے لیے مقرر شیر افضل مروت عمران خان نو مئی واقعات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی جسٹس امین الدین جوڈیشل انکوائری درخواستیں سپریم کورٹ سماعت کے لیے مقرر شیر افضل مروت نو مئی واقعات وی نیوز سماعت کے لیے مقرر واقعات کی
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈز کیس: اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار سے پالیسی طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے پالیسی طلب کر لی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس نے حکم جاری کیا۔حکم نامے کے مطابق اپیلیوں پر جلد سماعت کی درخواست دائر ہوئی، کیس فکس کرنے کی پالیسی سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل رپورٹ جمع کرائے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے جلد سماعت کی درخواست دائر کر رکھی ہے تاہم اب تک اپیلیں سماعت کے لئے مقرر نہیں کی گئیں۔
اے ٹی سی لاہور نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
مزید :