Daily Mumtaz:
2025-04-25@10:29:53 GMT

خیبر : سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10خوارج جہنم واصل  

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

خیبر : سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10خوارج جہنم واصل  

راولپنڈی :  خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 10 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے باغ کے علاقے میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا جس کے دوران 10 خوارج واصل جہنم ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شرپسند علاقوں میں ممکنہ طور پر موجود مزید خوارج کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز

پڑھیں:

حج آپریشن کس نے ڈی ریل کیا؟سینیٹ قائمہ کمیٹی، انکوائری کمیٹی بنا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور پرائیویٹ حج سکیم کے تحت65ہزار عازمین حج کے حج سے محروم رہ جانے کے معاملہ کی تحقیقات اور حج اپریشن کو ڈی ریل کرنےکے ذمہ دار افراد کے تعین کیلئے ذیلی کمیٹی قائم کردی جو تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔ یہ فیصلہ بدھ کے روز چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر عطاء الرحمان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ کمیٹی نےسرکاری حج سکیم کے تحت ’’مشاعرسروسز‘‘ کے اجراء کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سیکریٹری مذہبی امور نے بتایا کہ بحران کی کنجی ہمارے پاس نہیں،نجی حج آپریٹرز نے کہا کہ ہمیں سعودی عرب سے بغیر کٹوتی رقم واپس ملی تو عازمین کو بغیر کٹوتی واپس کردیں گے،وفاقی سیکرٹری برائے مذہبی امور ڈاکٹرعطاء الرحمان نے اجلاس کوبتایاکہ سعودی حکومت نے حج آپریشنز کے بہتر انتظام کے لیے کلسٹر سسٹم متعارف کرایا جس کی روسے 900 حج آپریٹرز کو 41 تک محدود کر دیا گیا۔ سروس پرووائیڈر کے معاہدے کو عملی جامہ نہ پہنانا اور پرائیویٹ حج آپریٹرز کے ساتھ حج پیکج کو معقول بنانے میں تاخیر پرائیویٹ آپریٹرز کے اپریشن میںرکاوٹ کی وجہ بنی ۔ سیکرٹری مذہبی امور نے بتایا کہ وزیر اعظم نے بھی اس عمل پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے نتیجے میں تقریباً 75 ہزار حجاج حج کی ادائیگی سے محروم ہو گئے تھے اور ذمہ داری کے تعین کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔سیکرٹری مذہبی امور نے واضح کیا کہ اس بحران کی کنجی ہمارے پاس نہیں ہے۔اب رہ جانے والے نجی عازمین کو حج پر بھجوانے کا معاملہ ہمارے ہاتھ میں نہیں۔اب دفتر خارجہ کی سطح پر بھی عازمین کو حج پر بھجوانے کا باب بند ہوچکاہے۔ نجی حج اپریٹرز کی تنظیم ہوپ کے نمائندے نے کہا کہ اگر ہمیں سعودی عرب سے بغیر کٹوتی رقم واپس ملی تو عازمین کو بغیر کٹوتی واپس کردیں گے۔ ہم اگلے سال ان کی جمع کروائی گئی رقم میں عازمین کو حج کروانے کے لیے تیار ہیں۔ سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ پرائیویٹ آپریٹرز نے عدالت سے اسٹے لے لیا تھا۔حکم امتناع کے سبب ہم نے ہر چیز روک دی۔حکم امتناع پر ہی ہم نے پرائیویٹ اپریٹرز کی سعودی عرب میں آئی ڈی بھی بلاک کردی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ: بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی کے قریب دھماکا، 4 اہلکار شہید، 3 زخمی
  • بھارتی فورسز نے 15سو سے زائد کشمیری نوجوانوں گرفتار کر لیے
  • مقبوضہ کشمیر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن
  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز 15سو سے زائد کشمیری نوجوانوں گرفتار کر لیے
  • حج آپریشن کس نے ڈی ریل کیا؟سینیٹ قائمہ کمیٹی، انکوائری کمیٹی بنا دی
  • فالس فلیگ آپریشن ہوتا کیا ہے، مشہور آپریشن کون کون سے ہیں؟
  • ریلوے پولیس کو دیگر فورسز کی طرح ڈیجٹلائز کرنے کا فیصلہ
  • خوارج کا فساد فی الارض
  • ریلویز پولیس کو دیگر فورسز کی طرح ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ
  • لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز کا فری آئی میڈیکل کیمپ