آفاق احمد کا ریلیز آرڈر جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
آفاق احمد— فائل فوٹو
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا ریلیز آرڈر جاری کردیا۔
کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں آفاق احمد کے خلاف ٹینکر جلانے سے متعلق تیسرے مقدمے کی سماعت ہوئی تھی جس میں عدالت نے آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی تھی۔
عدالت نے سرجانی ٹاؤن میں درج مقدمے میں آفاق احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کے خلاف سرجانی ٹاؤن میں درج گاڑی جلانے کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
آفاق احمد کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت 2 مقدمات لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں درج تھے۔
انسدادِ دہشتگردی عدالت کی جانب سے دونوں مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد سرجانی پولیس نے ٹینکر جلانے کے کیس میں آفاق احمد کو سینٹرل جیل سے گرفتار کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ آفاق احمد عدالتی ریمانڈ پر سینٹرل جیل میں تھے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آفاق احمد
پڑھیں:
سیریز کا آخری ٹی20؛ بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد وائٹ واش سے بچنے کے لیے پاکستان نے پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت کو شامل کیا ہے۔
اوپنر فخر زمان اور آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ فخر زمان نے پہلے میچ میں 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 8 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔
پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 8 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ بنگلا دیش نے پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہے۔
قومی ٹیم اگر تیسرا میچ بھی ہار جاتی ہے تو بنگلا دیش پہلی بار وائٹ واش کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔