Islam Times:
2025-07-26@14:24:04 GMT

متاثرین کا دیامر ڈیم سائٹ پر کام بند کروانے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

متاثرین کا دیامر ڈیم سائٹ پر کام بند کروانے کا اعلان

دیامر ڈیم متاثرین نے مطالبات منظور نہ ہونے پر پلان بی کا اعلان کر دیا جس کے مطابق ڈیم سائٹ کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا اور پھر وہاں مطالبات کی منظوری تک کام بند کروا دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر ڈیم متاثرین نے مطالبات منظور نہ ہونے پر پلان بی کا اعلان کر دیا جس کے مطابق ڈیم سائٹ کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا اور پھر وہاں مطالبات کی منظوری تک کام بند کروا دیا جائے گا۔ چلاس میں ایک ہفتے سے جاری دھرنے کے بعد ڈیم متاثرین کی کمیٹی نے پلان بی کا اعلان کر دیا ہے، تحریک کے رہنما مولانا حضرت اللہ نے پلان بی کا باضابطہ اعلان کیا۔ جس کے مطابق 13 صفوں پر مشتمل قافلہ گاڑیوں کے ساتھ ڈیم سائٹ کی طرف لانگ مارچ کرے گا۔ اس دوران، تحریک کے عہدیداران نے اعلان کیا ہے کہ گوہر آباد سے کھنبری تک جاری تمام پری فری روڈ کے کام کو صبح 10 بجے کے بعد مکمل طور پر بند کیا جائے۔ متاثرین کی کمیٹی نے تمام کمپنیوں کو کام بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اگر کل دوپہر تک موسم بہتر ہونے کے باوجود حکومتی کمیٹی چلاس نہیں پہنچتی تو تحریک کے تحت ترتیب دی گئی 13 صفوں پر مشتمل قافلہ ڈیم سائٹ کی طرف روانہ ہوگا۔ یہ قافلہ ڈیم سائٹ پر تمام کام بند کروا کر غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا دے گا، جب تک کہ 31 نکات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا جاتا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈیم سائٹ کی طرف پلان بی کا کا اعلان جائے گا کام بند

پڑھیں:

سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا: شرجیل میمن

ویب ڈیسک :سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا ہے۔

 ٹنڈو جام میں سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کو گھر بناکردے رہے ہیں۔

 بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ کو گھر بناکردینے کا ٹاسک دیا ہے،سیلاب متاثرین کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں تھی۔

 سندھ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہی ہے ،ٹرانسپورٹ اور صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔

پی ٹی آئی کارکنوں کی سزا معطل ،ضمانتیں منظور     

 50 لاکھ گھر بنانےکااعلان کرنے والے ایک بھی گھر نہ بنا سکے ،چاہے موٹر وے بنالو،چھت فراہم کرنے سے بڑی عبادت نہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ21 لاکھ گھر بنانا دنیا کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین اے سی سی محسن نقوی نے ایشیا کپ کے شیڈول اور وینیو کا اعلان کردیا
  • سندھ میں 21 لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے: شرجیل میمن
  • سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا: شرجیل میمن
  • دیامر اور اس کا سیاحتی مقام بابوسر اداس، سیلاب سے ہرطرف تباہی کے مناظر
  • 2 ماہ میں فری انرجی مارکیٹ پالیسی نافذ کرنے کا اعلان، حکومت کا بجلی خریداری کا سلسلہ ختم ہو جائے گا
  • دیامر سیلاب: ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 دن بعد مل گئی
  • دیامر حادثہ: سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے بچے کی لاش 3 روز بعد مل گئی
  • بابوسر سیلاب میں بہہ جانے والی ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش بھی مل گئی
  • سوات: مدرسے کے مہتمم کا بیٹا مقتول فرحان سے ناجائز مطالبات کرتا تھا، چچا
  • اسلام آباد میں داخلے کیلئے ایم ٹیگ لازمی قرار; ڈیجیٹل پارکنگ اور کیش لیس سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ