بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا جلد، مفت علاج ہر مریض بچے کا حق، ریاست فرض نبھائے گی: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوازکی کاوش نے معصو م بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 150کامیاب آپریشن کیے گئے۔ بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن پر 42لاکھ سے زائد اخراجات حکومت پنجاب نے ادا کیے۔ لاہور چلڈرن ہسپتال پاکستان بھر میں بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن کرنے والا پہلا سرکاری ادارہ بن گیا ہے۔ چلڈرن ہسپتال کے کینسر وارڈ میں ایک سال میں 2000 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ چلڈرن ہسپتال کی کینسر وارڈ او پی ڈی میں 25ہزار سے زائد کینسر کے مریض بچے مستفید ہوئے۔ چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن میں کامیابی کا تناسب عالمی معیار کے مطابق 89 فیصد سے زائد رہا ہے۔ سندھ، بلوچستان اور دیگر صوبوں کے مریض بچے بھی بون میرو ٹرانسپلانٹ کرانے والوں میں شامل ہیں۔ افغانستان سے آنے والے مریض بچوں کی چلڈرن ہسپتال لاہور میں فری بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کی گئی۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر مسعود صادق نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر بون میرو ٹرانسپلانٹ کے کسی مریض کو علاج کے لئے انکار نہیں کیا جاتا۔ بون میرو ٹرانسپلانٹ کے مریض بچوں کو آپریشن کے بعد ادویات بھی مفت دی جاتی ہے۔ بون میرو ٹرانسپلانٹ کے ہر بچے کا ہر 15دن کے بعد فالو اپ چیک بھی کیا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجراء کر دیا جائے گا۔ ہر بچہ میرے لئے اپنے بچوں سے بھی بڑھ کر ہے۔ مفت علاج ہر مریض بچے کا حق ہے، ریاست اپنا فرض ضرور نبھائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹرانسپلانٹیشن کارڈ کے بعد مریض بچوں کے والدین اخراجات سے بے نیاز ہوجائیں گے۔ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، تمام وسائل مہیا کریں گے۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے 35سال بعد 16روزہ ہارس اینڈ کیٹل شو کے کامیاب انعقاد پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلی نے ہارس اینڈ کیٹل شو کی آرگنائزنگ ٹیم کو اپنے پیغام میں کہا کہ پانچ ماہ میں آپ نے مسلسل محنت سے کام کیا، ہارس اینڈ کیٹل شو کی کامیابی آپ اور آپ کی ٹیم کی محنت، لگن اور تخلیقی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ پی ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرل طاہر وٹو، ان کے افسروں اور عملے کے تمام افراد کو بھی شاباش، آپ کی محنت بچوں اور بڑوں کے چہروں پر خوشیاں لائی۔ ہارس اینڈ کیٹل شو کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اس جیسی تفریحی تقریبات کا دائرہ کار صوبے بھر میں پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوام کی تفریح کے لئے انٹرٹینمنٹ ایونٹس اور تفریحی پروگرام کراتے رہیں گے۔ ہارس اینڈ کیٹل شو کی شاندار روایت کو بھی جاری رکھیں گے۔ 9 سے 24فروری تک ہارس اینڈ کیٹل شو سے پنجاب کے رنگ اْجاگر ہوئے، شہریوں کو خوشی ملی۔ 20بڑے ایونٹس میں بچوں اور ہزاروں فیملیز شریک ہوئیں۔ 13 انٹرنیشنل ٹیموں کی آمد سے پاکستان اور پنجاب کا عالمی امیج روشن ہوا۔ برسوں بعد شہریوں نے لاہور میں شندور پولو، 7روزہ نیزہ بازی، بز کشی، تیر اندازی اور گھڑ سواروں کے سنسنی خیز مقابلے دیکھے۔ پنجاب کے صوفیانہ رنگ اجاگر ہوئے، گلگت بلتستان کی ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ ملا اور روایتی کھانوں کی بہار رہی۔ چلڈرن فیسٹیول، ڈاگ شو، پھولوں، نادر اور نایاب گاڑیوں کی نمائش، رستم پنجاب دنگل کے سنسنی خیز مقابلوں نے ہارس اینڈ کیٹل شو کا لطف دوبالا کیا۔ عید کے بعد لاہور ایکسپو سینٹر میں صنعتی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ہارس اینڈ کیٹل شو سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کی نگرانی اور سربراہی میں آرگنائز کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بون میرو ٹرانسپلانٹ کے ہارس اینڈ کیٹل شو کی مریم نواز مریض بچے کے بعد
پڑھیں:
گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس ہی مسلم لیگ ن کا اصل ایجنڈا ہے، پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن کی ملاقات، مختلف امور اور تجاویز پر تبادلہ خیال
ملاقات میں عوامی فلاح کے منصوبوں، امن و امان، سڑکوں کی بحالی، ستھرا پنجاب، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں جاری اصلاحات پر تفصیلی بات چیت کی۔
“وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات”
????عوامی فلاح کے منصوبوں ،امن و امان ،روڈز کی بحالی، ستھراپنجاب،صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں جاری اصلاحات پر تفصیلی بات چیت
????ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے پنجاب… pic.twitter.com/DlUseUpbXm
— PMLN (@pmln_org) November 2, 2025
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی بحالی صرف انفراسٹرکچر نہیں بلکہ روزگار اور خوشحالی کا ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ ستھرا پنجاب پروگرام صرف صفائی نہیں بلکہ ایک نیا کلچر ہے۔
ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے پنجاب بھر میں 20 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کی بحالی پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سراہا۔
ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے جدید کیتھ لیب کے قیام اور الیکٹرو بسز لانچ کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی لیڈر شپ میں پنجاب آج پرامن، صاف اور برق رفتاری سے ترقی کرتا صوبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہتھیار اٹھانے والی جماعت سیاسی یا مذہبی نہیں رہتی، مریم نواز ٹی ایل پی کے خلاف کھل کر بول پڑیں
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ کیتھ لیبز اور الیکٹرو بس سروس جیسے منصوبے عوام دوست قیادت کی روشن مثال ہیں، ہر طبقہ ان سے مستفید ہورہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جرائم کی شرح گڈ گورننس مریم نواز ملاقات وزیر اعلیٰ پنجاب وی نیوز