Daily Ausaf:
2025-07-27@07:30:25 GMT
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
سوڈان(نیوز ڈیسک)سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوڈانی فوجی طیارہ منگل کے روز خرطوم کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔
سوڈانی فوجی ذرائع نے بتایا کہ حادثےکے نتیجے میں طیارے میں سوار عملے سمیت سوڈانی فوج کے تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔طیارے میں سوار فوجی اہلکاروں کی اصل تعداد کے حوالے سے کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں۔
افغانستان میں شدید بارش اور ژالہ باری سے 29 افراد جاں بحق
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
امریکی طیارے میں آگ لگ گئی، ہنگامی طور پر مسافروں کا انخلاء
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2025ء ) امریکی طیارے میں آگ لگ گئی جس کے بعد ہنگامی طور پر مسافروں کو باہر نکالنا پڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ امریکی شہر ڈینور میں پیش آیا جہاں طیارے میں اچانک دھواں نکلنے کے بعد آگ لگنے کی وجہ سے جہاز میں سوار مسافروں کو ہنگامی طور پر باہر نکالا گیا، ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ بوئنگ 737 کے لینڈنگ گیئر میں ممکنہ خرابی اور دھواں اٹھنے پر مسافروں اور عملے کو سلائیڈ کے ذریعے طیارے سے باہر نکالا گیا، جس کے بعد فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی، حادثہ طیارے کے پرواز کرنے سے قبل پیش آیا، طیارے میں 173 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دو روز قبل روس کا طیارہ 49 مسافروں کے ساتھ ملک کے مشرق میں لاپتہ ہوا، علاقائی گورنر نے بتایا کہ جمعرات کو روس کے مشرق بعید میں ایئر ٹریفک کنٹرولرز کا رابطہ A24 مسافر طیارے سے اچانک منقطع ہوگیا جس میں بچوں سمیت 49 افراد سوار تھے، طیارے کو خراب موسم میں لینڈنگ کے دوران عملے کی غلطی کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، حادثے کے فوری بعد لاپتہ ہونے والے بدقسمت طیارے کی تلاش شروع کردی گئی جس کے نتیجے میں روس کے شہر ٹائنڈا سے تقریباً 15 کلومیٹر دور لاپتہ مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا، روس کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیرانتظام ایک ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر نے طیارے کا جلتا ہوا ملبہ دیکھا، طیارے کا ملبہ روس کے مشرقی علاقے امور سے ملا تاہم حکام نے حادثے میں تمام مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا اور بعد ازاں روسی خبر رساں ایجنسی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طیارہ حادثے کے نتیجے میں کوئی بھی مسافر زندہ نہیں بچا۔(جاری ہے)
اس حوالے سے مقامی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے بتایا کہ سائبیریا سے تعلق رکھنے والی انگارا نامی ایئرلائن کے زیرانتظام طیارہ چین کی سرحد سے متصل امور نامی روسی علاقے کے ایک قصبے ٹائنڈا میں منزل کے قریب پہنچتے ہوئے اچانک ہی ریڈار سے غائب ہوگیا، ابتدائی اطلاعات سے پتا چلا ہے کہ جہاز میں 5 بچوں سمیت 43 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوار تھے، حادثے کے بعد تمام ضروری فورسز اور ذرائع کو طیارے کی تلاش کے لیے تعینات کیا گیا جس کے نتیجے میں ملبہ ڈھونڈنے میں کامیابی حاصل ہوئی، اس طیارہ حادثے کے واقعے کو روس میں شہری ہوابازی کے حوالے سے ایک بڑا سانحہ قرار دیا گیا ۔